پاکستان کی پہلی خاتون ریپر ایوا بی کی گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کیلیے پرفارمنس
گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کے بین الاقوامی پلیٹ فارم گلوبل اسپن کی حالیہ قسط میں ایوا بی نے اپنا گانا’سن رائز ان لیاری‘ پیش کیا۔

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی پہلی خاتون ریپر کا اعزاز رکھنے والی ایوا بی نے گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کے بین الاقوامی پلیٹ فارم گلوبل اسپن میں اپنا گانا”سن رائز ان لیاری“پیش کیا ہے۔
کراچی کی قدیم اور پسماندہ ترین بستی لیاری سے تعلق رکھنے والی ایوابی نے اپنی کامیابی کا سفر چند سالوں میں طے کیا ہے۔لیاری سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق گلوکار کیفی خلیل کے ساتھ کوک اسٹوڈیو میں ان کے گانے”کنایاری“کو غیرمعمولی پذیرائی ملی جس کے بعد ان کا کامیاب سنگل”روزی“مارول اسٹوڈیو کے زیراہتمام بننے والی پہلی مسلم ہیروسیریز”مس مارول“کا حصہ بنا۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکارہ ایوا بی شادی کے بعد انڈسٹری میں واپسی کیلیے تیار
بلوچ گلوکارہ ایوا بی نے گلوکارمدثر قریشی سے شادی کرلی
گریمی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مضمون کے مطابق موسیقی کے لیے اس کے جنون کا علم ہونے کے باوجود ایوابی کے خاندان کو خدشہ تھا کہ موسیقار ہونے کی وجہ سے ان کا تاثر داغدار ہوجائے گا اور قدامت پسند ملک میں ان کیلیے اپنا جیون ساتھی تلاش کرنا مشکل ہوگاتاہم گھروالوں نے ایوابی کے شوق کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے انہیں گمنام رہتے ہوئے اپنا شوق جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔وہ پاپ موسیقی کی دنیا میں پاکستان کی پہلی حجابی گلوکارہ ہونے کے باوجود اپنے اثرات چھوڑ نے میں کامیاب رہی ہیں۔
View this post on Instagram
گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کے بین الاقوامی پلیٹ فارم گلوبل اسپن کی حالیہ قسط میں ایوا بی نے اپنا گانا’سن رائز ان لیاری‘(لیاری میں طلوع آفتاب)پیش کیا جو کہ کراچی میں موجود انکی جڑوں کے بارے میں ریپ ٹرک ہے اور خصوصی طور پر گلوبل اسپن کیلیے لکھاگیا ہے ۔









