بہروز سبزواری اپنے بیان سے پھر گئے،لیک آڈیو کو مصنوعی ذہانت کا نتیجہ قراردیدیا
اداکار نے سوشل میڈیا پر وائرل پاک فوج سے متعلق اپنے آڈیو بیان کی وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے پاک فوج کو اپنا طرہ امتیاز قرار دیدیا۔

پاکستان ڈراماانڈسٹری کی سینئر اداکار بہروز سبزواری 9 مئی کے واقعات بعد جاری کردہ اپنے آڈیو بیانات سے پھر گئے۔
اداکار نے سوشل میڈیا پر وائرل پاک فوج سے متعلق اپنے آڈیو بیان کی وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے پاک فوج کو اپنا طرہ امتیاز قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت مریم نواز کی ڈریس ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو بچانے کیلیے حرکت میں آگئی
جناح ہاؤس حملہ: پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت کی سماعت 2 جون تک ملتوی
بہروز سبزواری کے لیک ہونے والے مبینہ آڈیو پیغام میں انہیں 9 مئی کے واقعات کے بعد پاک فوج میں ہونے والی بغاوت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی سے متعلق گفتگو کرتے اور حکمراں جماعت کومغلظات بکتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
کل رات، وہ سب جو مُجھے کہہ رہے تھے کہ بہروز سبزواری کو ”تُھک تھئی لُوسی“ کیوں لکھا، اب یہ ویڈیو دیکھیں کہ کیسے اس کا جُھوٹ ایکسپوز ہُوا ہے۔ خُود فوجیوں کو وائس نوٹ بھیج کے کہہ رہا ہے کہ میری ہی آواز ہے لیکن پُرانی آڈیو ہے۔ اس عمرانڈو کی آڈیوز میں گالیاں سُنیں۔ اُس وقت عاصم مَنیر… https://t.co/789iAoi5Xs pic.twitter.com/udTxzhdZZ5
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) May 28, 2023
ایک آڈیو میں وہ کسی کو وضاحت پیش کررہے ہیں کہ ان کی لیک آڈیوز کرونا وبا کے دوران کی ہیں جو انہوں نے غصے میں جاری کی تھیں اور اس پر وہ شرمندہ ہیں۔
دریں اثنا بہروز سبزواری نے اپنے تازہ وڈیو بیان میں خود سے منسوب آڈیوز کو جعلی اور مصنوعی ذہانت کا نتیجہ قرا ردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہمارا طرہ امتیاز ہے،فوج نے ہمیشہ پاکستانیوں کے لیے اپنی جان قربان کی ہے، ہم بھی اپنی فوج کیلیے جان قربان کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کو پھیلانے والوں کو اللہ سمجھے گا،سب جھوٹ ہے، اللہ سے دعا کیجیے کہ پاکستان اور پاکستان کی فوج سلامت رہے، ہم فوج کیساتھ ہیں۔









