فرحان سعید کو سیاستدانوں کی پریس کانفرنسز دیکھ کر شرمندگی کیوں ہونے لگی؟

گلوکار و اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں سیاسی رہنماؤں کے گھسے پٹے  جملوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں افسوسناک قرار دیا ہے۔

ملک میں جاری انتشار کی سیاست نے ہرایک کو پریشان کررکھا ہے۔ گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی سیاستدانوں کی آئے روز کی پریس کانفرنسز سے تنگ آگئے ہیں اور انہیں دیکھ کر شرمندگی محسوس کرنے لگے  ہیں۔

فرحان سعید نے اپنے ٹوئٹ میں سیاسی رہنماؤں کے گھسے پٹے  جملوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں افسوسناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی  پڑھیے

دیپک پروانی اوردیگرشوبز شخصیات پی ٹی آئی سے روا سلوک پر افسردہ

بہروز سبزواری اپنے بیان سے پھر گئے،لیک آڈیو کو مصنوعی ذہانت کا نتیجہ قراردیدیا

گلوکار نے اپنے ٹوئٹ  میں لکھا کہ”ہمارے سیاستدانوں  کی  پریس کانفرنسز اور ان کے موضوعات کو  دیکھنا شرمناک ہے“۔

انہوں نے کہاکہ” جب دنیا میں ترقی اور ٹیکنالوجی ہی سب کچھ ہے، پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے، کوئی میلی آنکھ تو اٹھائے،کرکیا رہے ہو پاکستان کے ساتھ؟“۔انہوں نے  افسردہ چہرے اور ٹوٹے  ہوئے دل والا اموجی استعمال کرتے ہوئے خود مایوس پاکستانی قرار دیا۔

متعلقہ تحاریر