عمران کے نام پر ووٹ لینے والے پارٹی چھوڑ رہے ہیں ووٹ دینے والے نہیں، خالد انعم
ووٹ دینے والوں کا کا کیا کرنا ہے؟ جبکہ وہ مزید بڑھ رہے ہیں، تقسیم شدگان کو مزید تقسیم کرنا اور محکوموں کو مزید محکوم بنانا ہی پاکستان کی پالیسی ہے، 24 کروڑ غلام وہی رہتے ہیں بس مالک تبدیل ہوجاتے ہیں، سینئر اداکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم تحریک انصاف کے پرزور حامی ہیں اور اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر حکومت کو کھل کر تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
خالد انعم نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے باوجود عمران خان کے ووٹرز کی تعداد میں اضافے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
خوف کی کوئی عزت نہیں ہوتی، دیپک پروانی
برطانوی ٹک ٹاکر جیا خان نے عمران خان کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش ظاہر کردی
خالد انعم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاکہ”عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے پارٹی چھوڑ رہے ہیں، ووٹ دینے والے نہیں،ووٹ دینے والوں کا کا کیا کرنا ہے؟ جبکہ وہ مزید بڑھ رہے ہیں“۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اداکار نے ملک کی موجودہ پالیسی بیان کرتے ہوئے ایک اور پوسٹ میں لکھاکہ”پہلے سے تقسیم شدہ مزید تقسیم کرنا اور پہلے سے محکوم پاکستان کو مزید محکوم بنانا ہی پالیسی کی عمدہ مثال ہے۔ 24 کروڑ غلام وہی پرانے ہیں بس ان کی ملکیت تبدیل ہوتی رہتی ہے“۔









