ارجن کپور نے ملائیکا اروڑا کے حاملہ ہونے کی تردید کردی

کچھ بہت ہی خاص  لکھنے سے قبل  ایک بار ہم سے تصدیق کرلیاکریں، اس بات کی تصدیق بہت ضروری تھی، آپ کو کوئی ایسی چیز نہیں لکھی چاہیے جو زندگی کو بدلنے دینے والی ہو، اداکار نے صحافیوں کو ان کے فرائض یاد دلادیے

حالیہ کچھ برسوں سے بالی ووڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا سے غیر ازدواجی تعلق رکھنے والے اداکار ارجن کپور  نے ان کے حاملہ ہونے کی افواہوں  پر لب کشائی کردی۔

 نومبر 2022 میں ملائیکا  کے ارجن سے حاملہ ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوئی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیے

شادی کی کوئی جلدی نہیں، پری ہنی مون مرحلے سے گزر رہی ہوں، ملائیکا اروڑا

مشہور بالی ووڈ اداکارہ کا شادی سے قبل ہی ماں بننے کا اعلان

فلم غنڈے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے اس وقت تو ان افواہوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا تھا تاہم اب انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔ارجن سے حال ہی میں ملائیکا اروڑا کے ساتھ ان کے تعلقات کی منفی میڈیا کوریج کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا۔ اداکار نے آج کے کلک بیٹ کلچر کو اس کے فروغ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

ارجن نے کہا کہ کلک بیٹ کلچر کا منفی پہلو زیادہ ہے اور ان کے خیال میں منفی چیزوں سے  لوگوں کی توجہ حاصل کرنا  آسان ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداکاروں کی ذاتی زندگی ہمیشہ نجی نہیں ہوتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor)

انہوں نے صحافیوں کومخاطب  کرتے ہوئے   کہا کہ” ہم ناظرین تک رسائی کے لیے آپ سب (صحافیوں) پر بھروسہ کرتے ہیں۔آپ سب کو کم از کم اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ ہم انسان ہیں لہٰذا کچھ بہت ہی خاص  لکھنے سے قبل  ایک بار ہم سے تصدیق کرلیاکریں، کم از کم اتنا تو کریں اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے یہی کیا ہے، اس بات کی تصدیق بہت ضروری تھی، آپ کو کوئی ایسی چیز نہیں لکھی چاہیے جو زندگی کو بدلنے والی ہو “۔

ارجن نے صحافیوں اورخبر شائع کرنےسے قبل اسکی تصدیق کرنے  کی ان کی ذمے دار پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے   اس بات پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ شفاف اور ایماندار رہے ہیں، اور نہیں چاہتے کہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جائیں۔ ارجن نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ پیشہ ور بنیں اور اپنے کام کو ذاتی یا انتقامی نہ بنائیں۔

انہوں نے مزید  مشورہ دیا کہ کسی  کے  جھوٹ پر یقین نہ کریں اور وہ نہ بنیں جو وہ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دریں اثنا، کام کے محاذ پر، ارجن کپور اگلی بار”دی لیڈی کِلر“ اور”میری پٹنی کا ریمیک “میں بھومی پیڈنیکر کے مدمقابل نظر آئیں گے۔

متعلقہ تحاریر