اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی خاتون کو”نانی آف دی ایئر “قراریدیا

بھارتی خاتون نے نوجوان لڑکیوں  کو محبت میں ناکامی کو دماغ  پر سوار نہ کرنے اور نیا بوائے فرینڈ تلاش کرنے کی نصیحت کی تھی۔

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی خاتون کو نانی آف دی دیئر قرار دے دیا۔

بھارتی خاتون نے نوجوان لڑکیوں کو محبت میں ناکامی کو دماغ  پر سوار نہ کرنے اور نیا بوائے فرینڈ تلاش کرنے کی نصیحت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکاراؤں کو شادی کے موقع پر درپیش دباؤ پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا؟ ہانیہ عامر

ہانیہ عامر کوڈراموں میں ایک جیسے کردار اداکرنے پر شدید تنقید کا سامنا

بزرگ بھارتی خاتون کی ایک وڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر اپنی نواسی کو بوائے  فرینڈ سے بریک اپ ہوجانے کی صورت میں نیابوائے فرینڈ ڈھونڈنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

خاتون نے کہاکہ”میں نے کہااچھاسابوئے فرینڈ ڈھونڈو“۔نواسی نے سوال کیا کہ”کس بات پر؟ مطلب اگر بریک اپ ہوجائے تو نیا بوائے فرینڈ ڈھونڈ لو“۔ خاتون نے کہا”ہاں اچھا سا نیا بوائے فرینڈ ڈھونڈو“۔ لڑکی نے سوال کیا کہ”مطلب افسوس ، دکھ ، درد نہ بنائیں؟“۔

بزرگ خاتون نے کہاکہ”کس لیے کرنا ؟ کیوں کرنا؟کون کرتا  ہے تمہارے لیے دکھ؟اپنا آرام سے مست رہو، دوسرا  ڈھونڈو،ایک زندگی  ملی ہے، افسوس منانے کیلیے ہے کیا؟“۔

خاتون نے مزید کہا کہ”اگر کسی سے بریک اپ ہوا ہے  تو بھاڑ میں جائے وہ،دوسرا لے لو،ایک زندگی ملی ہے،لڑائی ہوئی ہے، چار دن بعد چھ دن بعد بات  کرو، کیوں کسی اور اپنا اتنا لمبا موڈ آف کرو؟“۔

خاتون نے کہا کہ”بریک اپ کے بعد معاملے کو لٹکانے کی کیاضرورت ہے، لڑکوں کی کمی ہے کیا؟زندگی سےایک گیا ہے دوسرا آئے گا، اس سے اچھا آئے گا۔

اداکارہ نے خاتون کی وڈیو اپنی انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے تبصرے میں لکھاکہ”کیوں کرنا؟ کس لیے کرنا؟نانی آف دی ایئر “۔

متعلقہ تحاریر