واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ دوسری بہترین برطانوی ایشیائی فلم ہے، عشنا شاہ
یہ فلم یقینی طور پر پاکستان کے لیے محبت بھرا ایک خط ہے اور پاکستانیوں کو جمائما گولڈ اسمتھ سے محبت کرنے کی مزید وجوہات فراہم کرتا ہے، اداکارہ کا پاکستانیوں کو فلم دیکھنے کا مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ عشنا شاہ نے برطانوی فلمساز جمائما خان کی فلم”واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ“کو بینڈ اٹ لائک بیکہم کے بعد دوسری بہترین ایشین اوریجن فلم قراردیدیا۔
اداکارہ نے فلم کے حوالے سے ٹوئٹ میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بیٹے میری فلم دیکھ کر رودیے، بولے ماں ہمیں آپ پر فخر ہے، جمائما گولڈ اسمتھ
سجل علی کی ایما تھامپسن کیساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں کی وڈیو وائرل
عشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ“برطانوی جنوبی ایشیائی تھیم میں”بینڈ اِٹ لائک بیکہم“ کے بعد سامنے آنے والی بہترین چیز ہے۔شکر ہے کہ اس میں پاکستان کا مضحکہ خیز خاکہ نہیں بلکہ ایک کردار تھا، کاسٹ نے فلم کیساتھ انصاف سے بڑھ کر
What’s love got to do with it is the best thing to come out of UK/subcontinental theme cinema since Bend it Like Beckham. Thankfully, Pakistan was a character, not a caricature (for once). The cast did this more than justice. The script is witty, intelligent, nuanced, touches on…
— Ushna Shah (@ushnashah) June 11, 2023
کاسٹ نے انصاف سے بڑھ کر یہ کیا۔ فلم کا اسکرپٹ دلچسپ، ذہانت اور باریک بینی سے بھرپور ہے جو خواتین ، پاکستانیوں اور پاکستانی خواتین کیلیے بہت ہی متعلقہ موضوعات کا احاطہ کرتا ہے جبکہ انتہائی خشک برطانوی انداز میں مزاحیہ ہے۔
انہوں نے سجل علی سمیت فلم کی کاسٹ کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھاکہ شیکر کپور نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی صنف کیلیے ہدایت کاری کر سکتے ہیں اور اسے میدان سے باہر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر فلم کو بہترین قراردیا۔
عشنا شاہ نے کہاکہ یہ فلم یقینی طور پر پاکستان کے لیے محبت بھرا ایک خط ہے اور پاکستانیوں کو جمائما گولڈ اسمتھ سے محبت کرنے کی مزید وجوہات فراہم کرتا ہے۔اداکارہ نے اب تک محروم رہنے والے یہ فلم دیکھنے کا مشورہ دیا۔









