سونم کپور کا لڑکپن میں ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

دوستوں کے فلم دیکھنے سنیما گئی تھی، کھانے پینے کی اشیا لینےباہر نکلی تو ایک شخص نے عقب سے آکر ہراسانی کا نشانہ بنایا، 3 سال تک واقعے پر بات نہیں، طویل عرصہ خود کو قصور وار سمجھتی رہی، اداکارہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور لڑکپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے  کا انکشاف ہوا ہے۔

اداکارہ نے یہ انکشاف خود کئی سال قبل ساتھی اداکاراؤں ودیا بالن ،انوشکا شرما، عالیہ بھٹ اور رادھیکا آپٹے  کے ساتھ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کاجول کو زندگی کی مشکل ترین آزمائش کا سامنا، سوشل میڈیا سے دور ہوگئیں

سلمان خان بگ باس او ٹی  ٹی سیزن 2 کاآفیشل نغمہ لیکر آگئے

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے اپنے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے بتایا تھاکہ وہ 13 برس کی تھیں توان کا بھی جنسی استحصال کیا گیا تھا، وہ واقعہ ان کے لیے انتہائی تکلیف تھا اور وہ اسے بھلا نہیں سکیں۔

انہوں نے کہاکہ  ”ہر کوئی اپنے بچپن میں کسی نہ کسی طرح کے جنسی استحصال سے گزرتا ہے,میں جانتی ہوں کہ جب میں چھوٹی تھی تو میرے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی اور یہ تکلیف دہ تھا۔ میں نے دو  یا تین سال تک اس کے بارے میں بات نہیں کی لیکن مجھے یہ واقعہ بہت واضح طور پر یاد ہے“۔

سونم کپور نے بتایا کہ وہ 13برس کی عمر میں اپنی دوستوں کے ساتھ  گیتی گلیکسی تھیٹر میں فلم دیکھنے گئی تھیں، اس دوران وہ اپنی دوستوں کےساتھ  کھانے پینےکی  اشیا لینے باہر نکلیں تو ایک شخص نے عقب سے آکر ان کے سینے  کو انتہائی تکلیف دہ اندا ز میں چھوا،وہ اس حرکت پر سہم گئی اور وہ سب ان کیلیے کافی تکلیف  دہ تھا۔

سونم کپور نے آبدیدہ ہوتے مزید کہا”میں نے اس بارے میں بات نہیں کی، میں نے اس کے بعد  فلم دیکھنا چھوڑ دی تھی اور طویل عرصے تک سمجھتی رہی کہ میں نے کچھ غلط کیا ہے“۔ ساتھی اداکارائیں سونم کی کہانی سن کر حیران رہ گئیں اور انہوں نے  اس بات سے اتفاق کیا کہ اس طرح کے واقعات عام ہیں۔ ان سب نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ خواتین کو ہراساں کیے جانے، خاص طور پر جنسی ہراسانی کے بارے میں زیادہ کثرت سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔

 اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ اس میں سونم کا کوئی قصور نہیں ہے، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے افراد ذہنی مریض ہوتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر