آمنہ الیاس کو مختصر لباس پہننے پر ٹرولنگ کا سامنا

آمنہ الیاس کی بولڈ تصاویر پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے ایک مرتبہ پھر بولڈ فوٹو سیشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہیں جسے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کی جانب  سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تازہ تصاویر ایک گھر کے اندر کی ہیں ، جن میں اداکارہ نے ڈارک گرین کلر کا شارٹ اسکرٹ زیب تن کیا ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

منصور اکرم کی نئی کلیکشن کیلئے آمنہ الیاس کی بےباک فوٹوشوٹ

جونی ڈیپ کا امبر ہرڈ سے جرمانے میں ملنے والے ایک ملین ڈالر عطیہ کرنے کا فیصلہ

شیئر کی گئی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شارٹ اسکرٹ سلیو لیس ہے اور ادارہ نے ٹروزر پہننے کی زحمت بھی نہیں کی ہے۔

آمنہ الیاس کی بولڈ تصاویر پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

ایمان فاطمہ نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ "پتا نہیں تمہیں اللہ نے مسلمان کیوں بنا دیا ، بہت شرم کی بات کی ہے۔”

مریم راجپوت نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ "اف توبہ ، مسلم ہوکر اتنی بےغیرتی۔’

سحر نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ "لکھ لعنت تمہارے مسلم ہونے پر۔”

شفگتہ نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ "آمنہ آپ کو ڈر نہیں لگتا ، ایسے کپڑے پہن کے۔ قیامت بھاگ بھاگ کر آرہی ہے ، کبھی بھی اوپر جاسکتے ہیں۔”

ایمان فاطمہ نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ "قیامت کی نشانی ہے یہ، یا ویسے اللہ نے تمہاری بخش نہیں کرنی۔”

متعلقہ تحاریر