ماہرہ خان خطرناک حادثے کا شکار، خوش قسمتی سے جان بچ گئی

ماہرہ خان شمالی علاقہ کی سیر کو گئیں تھی، گھڑسواری کے دوران گرگئیں، قریب موجود لوگوں کی بروقت مداخلت سے ان کی جان بچ گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو گھڑ سواری کی مہم جوئی مہنگی پڑگئی۔

اداکارہ شمالی علاقہ جات  کی سیر کے دوران گھڑ  سواری کرتے ہوئے خوفناک حادثے  کا شکار ہوگئیں تاہم لوگوں نے بروقت کارروائی کرتے  ہوئے ان کی جان بچالی۔

یہ بھی پڑھیے

آمنہ الیاس کو مختصر لباس پہننے پر ٹرولنگ کا سامنا

امید ہے میرے شوہر کسی نئی کیساتھ خوش رہیں گے، عشنا شاہ کا پاکستان روانگی پر پیغام

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں شمالی علاقہ جات کی سیر کے دوران گھڑ سواری سمیت  مختلف سرگرمیوں میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے طویل کیپشن میں لکھاکہ”پہاڑوں سے ایک عجیب تعلق محسوس ہوتا ہے جیسے وہ آپ سے باتیں کررہے ہوں اور آپ کو یاد  دلارہے ہوں کہ آپ اتنے چھوٹے ہوتے ہوئے بھی کتنے دور جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پہاڑوں میں سکون ہے  جسے دیکھ کر ایمان  کا احساس تازہ  ہوجاتا ہے،  جب تک آپ کے ارد گرد آپ  سے محبت کرنے والے  یا  پھر جن سے آپ محبت کرتے ہیں  وہ لوگ موجود ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وقت کتنا مشکل ہے ، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

اداکارہ نےمزید بتایا کہ وہ اس سفر کے دوران گھڑ سواری کرتے ہوئے خطرناک حادثے سے  دوچار ہوگئی تھیں تاہم وہاں موجود لوگوں کی  بروقت مدد سے ان کی جان بچ گئی۔ اداکارہ اپنی جان بچانے والوں کا شکریہ بھی اداکیا۔

متعلقہ تحاریر