بھارتی اینکر کی اوور ایکٹنگ دیکھ کر جوہی چاؤلہ کو اپنا مشہور کردار یاد آگیا

بالی ووڈ اداکارہ نے نیوز اینکر شویتا ترپاٹھی کی بپر جوائے کی رپورٹنگ کے دوران اداکاری کو دیکھتے ہوئے اپنی فلم ”پھر بھی دل ہے ہندوستانی “ کا ہو بہو ایسا ہی شیئر کردیا۔

سمندری طوفان کی رپورٹنگ کے دوران نیوز اینکر کی اوو ایکٹنگ نے معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاؤلہ کو اپنے مشہوری کردار کی یاد دلادی۔

بھارتی اینکر شویتا ترپاٹھی کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین ان کاخوب مذاق اڑا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

علی گل پیر کا رپورٹر بن کر ڈی ایچ اے میں نکاسی آب کے منصوبے پر طنز

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی مووی انیمل جنوبی کوریا کی فلم اولڈ بوائے کا چربہ نکل آئی

وڈیو پیکیج میں خاتون  اینکر  نیوز اسٹوڈیو میں لگائے گئے مصنوعی سیٹ  پر چھتری تھام کر طوفانی ہواؤں کے بیچ  رپورٹنگ کررہی ہیں تاہم ان کی اداکاری اتنی مضحکہ خیز کہ دیکھنے والے ہنسے بغیر نہیں رہ سکتے۔

اداکارہ جوہی  چاؤلہ نے اپنی فلم ”پھر بھی دل ہے ہندوستانی “ کا ہوبہو ایسے ہی ایک منظر کے ساتھ رپورٹر کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں جوہی چاؤلہ فلم میں مصنوعی طوفان کا وڈیوبیپر تیار کروارہی ہوتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے فلم کا کلپ شیئر کرنے کے بعد میمز کا طوفان آگیا اور ان کی پوسٹ پر طرح طرح کے میمز شیئر کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر