بشریٰ اقبال کو پروگرام”آخر مسئلہ کیا ہے؟“کاشاؤٹ آؤٹ ریکارڈ کراتے ہوئے مسئلہ درپیش آگیا

خاتون میزبان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے اس مسئلے کی وڈیو ٹوئٹر ہینڈل پر شیئرکردی جس  سےصارفین محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

ٹیلی وژن کی معروف میزبان بشریٰ اقبال کو اپنے پروگرام”آخر مسئلہ کیا ہے؟“ کا شاؤٹ آؤٹ ریکارد کراتے ہوئے مسئلہ پیش آگیا۔

خاتون میزبان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے اس مسئلے کی وڈیو ٹوئٹر ہینڈل پر شیئرکردی جس  سےصارفین محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی برسی؛ اچانک موت کا معمہ اب تک حل نہیں ہوسکا

عامر لیاقت کو 2 روز قبل اپنی موت کا علم ہوگیا تھا، فیصل قریشی کا دعویٰ

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون میزبان بڑے انہماک سے اپنے پروگرام”آخر مسئلہ کیا ہے ؟“کا شاؤٹ آؤٹ ریکارڈ کروارہی تھیں کہ اچانک سیٹ پر موجود ان کی ٹیم کا کوئی رکن زور دار آواز میں چلایا جس پر بشریٰ اقبال اپنی توجہ برقرار نہ رکھ سکیں اور کیمرے کو نظر انداز کرکے معصومانہ انداز میں گھور کر آواز کا تعاقب کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

میزبان کی اس سادگی کو کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔بشریٰ نےا س وڈیو کو اپنے ٹوئٹرہینڈل کی زینت بنایا تو صارفین بھی ان کی سادگی کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔بشریٰ اقبال کا سادگی سے اپنے ٹیم ممبر کو گھورنا  جماعت اسلامی کی سینئر رہنما سمیعہ راحیل قاضی کو بھی پسند آیا اورانہوں نے میزبان کے معصومانہ انداز کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ بشریٰ اقبال ٹیلی وژن کے معروف میزبان عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ ہیں جنہوں نے عامر لیاقت کےدوسری شادی کرنے پر ان سے طلاق لے لی تھی۔

متعلقہ تحاریر