بھارتی فلمساز کا آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم میں”پسوڑی “کو ری میک کرنیکا اعلان

29 جون کو ریلیز ہونے والی فلم میں کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی مرکزی کردار اداکررہے ہیں، فلم کی عکس بندی مکمل ہونے کے بعد گانے کو اضافی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی فلمساز ساجد نادیہ والا نے آنے ہفتے ریلیز ہونے والی اپنی فلم”ستیاپریم کی کتھا  “میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کے شہرہ آفاق گیت  ”پسوڑی“کو ری میک کرنے کا اعلان کردیا۔

29 جون کو ریلیز ہونے والی فلم میں کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی نے یوٹیوب پر اہم سنگ میل بھی عبورکرلیا

’ پسوڑی ‘ بی ٹی ایس کے’بٹر ‘کو پچھاڑ کر 2022 میں گوگل کا مقبول ترین گیت بن گیا

 بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ستیا پریم کی کتھا کی عکس بندی مکمل ہوچکی تھی اور فلم ریلیز کیلیے بالکل تیار تھی جس کے بعد فلمساز ساجد نادیہ والا فلم میں پسوڑی کو اضافی طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گانے کو نئے انداز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس کی عکس بندی جاری ہے۔سمیر ودوانس کی ہدایت کاری میں بننے والی ’ستیا پریم کی کتھا‘ 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ اس خبر کے حوالے سے کوک اسٹوڈیو یا پسوڑی کے گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے۔تاہم شہرہ آفاق گیت کو نئے انداز میں شامل کرنے پر بھارتی فلمساز کو سوشل میڈیا پر  تنقید کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اس سے قبل بھی کئی پاکستانی گانوں کا چربہ اپنی فلموں میں شامل کرچکا ہے۔ حال ہی میں پاکستانی پاپ کوئین نازیہ حسن کا شہرہ آفاق گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کو ری میک کرکے فلم میں پیش کیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ کو لازوال گیت بگاڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ تحاریر