سہانا خان نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی کروڑوں روپے کی جائیداد خرید لی
شاہ رخ کی صاحبزادی نے ممبئی کے جنوب میں واقع ساحلی علاقے علی باغ میں 12 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی ڈیڑھ ایکڑ زرعی زمین خریدی ہے، بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی صاحبزادی سہانا خان نے ابھی پوری طرح فلم انڈسٹری میں قدم نہیں رکھا کہ کروڑوں روپے کی جائیداد کی مالک بن گئی ہیں۔
سہانا خان نے ممبئی کے جنوب میں واقع ساحلی علاقے علی باغ میں ڈیڑھ ایکڑ زرعی زمین حاصل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بچپن میں کنچوں اور لٹو سے بہت کھیلا، گلی ڈنڈا پسندیدہ کھیل تھا، شاہ رخ خان
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو سالگرہ کی مبارکباد
بھارتی میڈیا کے مطابق شارخ خان کی بیٹی نے3 بہنوں کو وراثت میں ملنے والی یہ اراضی 12 کروڑ بھارتی روپے میں خریدی ہے اور اس پر اسٹمپ ڈیوٹی کی مد میں 77.46 لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سہانا خان کی جانب سے خریدی گئی ڈیڑھ ایکڑ اراضی پر 2218 مربع فٹ تک تعمیرات بھی موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پراپرٹی کی رجسٹریشن دیجا وی یو فارم پی ٹی وی لمیٹڈ کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سہانا جلد بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ان کی پہلی فلم” آرچیز “رواں سال نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔اس فلم میں ان کے ساتھ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی صاحبزادی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے آگستیا آنند بھی اس فلم کے ذریعے ڈیبیو کریں گے۔









