شاہ رخ خان کیلیے دولت اور شہرت سے زیادہ کیا چیز اہمیت رکھتی ہے؟
شاہ رخ خان نے گزشتہ روز سلور اسکرین پر آمد کی 31 ویں سالگرہ منائی، ٹوئٹر پر پرستاروں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز سلور اسکرین پر آمد کی 31 ویں سالگرہ منائی۔ ان کی پہلی فلم دیوانہ 25جون 1992 کو سنیما گھروں کی زینت بن تھی۔
اس موقع پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرستاروں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا اور دلچسپ سوالات کے خوبصورت جوابات دیے۔
یہ بھی پڑھیے
سہانا خان نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی کروڑوں روپے کی جائیداد خرید لی
شاہ رخ کا یوم پدر‘پر فلم دی آرچیز کا ٹریلر شیئر کرکے سہانا کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار
شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”واہ! ابھی احساس ہوا کہ دیوانہ کو اسکرین پر آئے 31 سال بیت گئے، یہ سفر زیادہ تر خوشگوار رہا“۔
Wow just realised it’s 31 yrs to the day when Deewana hit the screens. It’s been quite a ride mostly a good one. Thanks all and we can do 31minutes of #AskSRK ??
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
کنگ خان نےاس موقع پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کی سوال و جواب کی نشست منعقد کرنے کی خوش خبری سنائی جس کے بعد پرستاروں نے ان سے دلچسپ سوالات پوچھناشروع کردیے۔
My lil AbRam! https://t.co/vmzkx3YnhW
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس کوئی پسندیدہ کھلونا ہے؟ اداکار نےکہاکہ”میرا چھوٹاابراہم“۔
Wish I was there to dance to it….but they wouldn’t allow a train inside I guess??!!! https://t.co/jjsUexZXCH
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
ایک صارف نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکا کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں استقبال کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ سرمودی جی کے امریکا میں استقبال کے دوران چھیاں چھیاں گایا گیا، اس پر آپ کیا کہیں گے؟شاہ رخ نے کہاکہ”کاش میں وہاں ہوتا اور اس پرڈانس کرتا لیکن میراخیال ہے کہ وہ ٹرین اندر لے جانے کی اجازت نہیں دیتے“۔
Being in shoes or somebody else and giving life to their dreams. https://t.co/sTjA3Kg4ER
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ اپنی اوقات میں رہ کر اپنے خوابوں کو پورا کرنا بطوراداکار ان کی زندگی کا پسندیدہ پہلو ہے۔
ایک صارف نے فلم دیوانہ میں شاہ رخ خان کا استقبالیہ گیت”کوئی نہ کوئی چاہیے پیار کرنے والا“شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ اپنی یہ انٹری دیکھ کر آپ کو کیا محسوس ہوتا ہے؟
Should have worn a helmet!!! https://t.co/pFr5hbNdXg
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
انہوں نے جواب دیا کہ”مجھے ہیلمٹ ضرور پہننا چاہیے تھا“۔واضح رہے کہ اس گیت میں کنگ خان کوبغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتے ہوئے دکھایا گیاتھا۔
I now try and do the kind of film the particular director wants to do….not only what I see myself as. https://t.co/sPJuBDeKq1
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ”اب میری کوشش ہوتی ہے کہ صرف اپنی مرضی چلانے کے بجائے ہدایت کاروں کی مرضی کے مطابق فلمیں کروں“۔
Values first and last everything else follows https://t.co/SYCiEXNtNV
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ دولت، شہرت یا اقدار میں کس چیز کو ترجیح دیں گے۔اداکار نے اس سوال کا خوبصورت جواب دیتے ہوئےکہاکہ اقدار پہلی اور آخری چیز ہے،باقی سب اسکے بعد آتا ہے۔
There is never pressure in giving happiness….its sadness one has to avoid. https://t.co/u8tSjytGyN
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
ایک پرستار نے سوال کیا کہ کیا آپ یہ جان کر دباؤ محسوس کرتے ہیں کہ لوگ اپنی خوشی کیلیے آ پ کو دیکھتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ”خوشیاں بانٹنے میں کبھی دباؤ محسوس نہیں ہوتا، وہ دکھ ہے جس سے بچنا چاہیے“۔
Bahut painkillers khaane padhte hain bhai…. https://t.co/YbgptHE37R
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
ایک مداح نے 57 سال کی عمر میں اتنے سارے ایکشن اسٹنٹ کرنے کا راز پوچھا تو کنگ خان نے کہاکہ”بہت ساری درد کش دوائیں کھانا پڑتی ہیں بھائی“۔
Pyaar se dost ko samjhana padhega ki aisa nahi hoga…. https://t.co/oRewhhybYU
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
ایک صارف نے پوچھا کہ سر میرا ایک دوست ہے اسکوفلم جوان میں ایک کردار چاہیے،اس کے لیے مجھے کیا کرنا پڑےگا؟ شاہ رخ خان نے کہاکہ”دوست کو پیار سے سمجھانا پڑےگا کہ ایسا نہیں ہوگا“۔
Pyaar ke noor mein nahana padhega!! https://t.co/Rg7LRKFISz
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
ایک خاتون نے اداکار سے جلد کو چمکدار اور بالوں کو گھنا رکھنے کی ترکیب پوچھی تو اداکار نے انہیں پیار کے نور میں نہانے کا مشورہ دیدیا۔
Now going to discuss football with lil one. Suddenly have got time with him & I cannot miss that. Love u all and here’s to another 31 years at the movies. Love u all for #AskSRK
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 25, 2023
آخر میں کنگ خان نے کہاکہ”اب میں اپنے چھوٹوکے ساتھ فٹ بال پر گفتگو کرنے جار ہا ہوں، اچانک اسکے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے جسے میں ضائع نہیں کرنا چاہتا“۔









