ملبوسات کے برانڈز کی منفرد تشہیر
زینب چوٹانی نے ملبوسات کے مجموعے کو حرا مانی جبکہ کھاڈی نے ایسرا بیلجک کے نام سے منسوب کردیا
ملبوسات کی معروف برانڈ ‘کھاڈی’ اور ‘زینب چوٹانی’ نے اپنے ملبوسات کے مجموعوں کو معروف اداکاراؤں کے نام سے منسوب کردیا۔ ملبوسات کے نئے مجموعے کو حرا مانی اور ترک اداکارہ ایسرا بیلجک کا نام دے دیا ہے۔
زینب چوٹانی نے حال ہی میں موسم سرما کی کی لگژری کلیکشن متعارف کرائی ہے جو پاکستانی اداکارہ حرا مانی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے کلیکشن کو ‘حرا’ کے نام سے متعارف کرایا ہے۔ دوسری جانب 11 دسمبر کو لانچ ہونے والی کھاڈی کی کلیکشن کا نام ترک ماڈل و اداکارہ ایسرا بیلجک کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
ملبوسات کے مجموعے کے فوٹوشوٹ میں بھی ان ہی اداکاراؤں کو لیا گیا۔ جس کے بعد ایسرا بیلجک اور حرا مانی نے انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
آج کل معروف ملبوسات کے برانڈز اپنے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے منفرد اقدام کر رہے ہیں۔ ملبوسات کے تمام برانڈز انفرادیت اور جدت طرازی کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ لباس میں نت نئے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ تشہیر کے بھی منفرد انداز کا انتخاب کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان پاکستان پہنچ گئے
واضح رہے کہ اس سے قبل معروف برانڈ جے ڈاٹ نے بھی اپنے پرفیوم کلکشن کو اداکاروں اور کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کیا تھا۔