سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی منگنی کی افواہیں

سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کے مطابق معروف اداکارہ کے منگیتر پاک فضائیہ میں پائلٹ ہیں۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں کہیں اداسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں تو کہیں شہنائیوں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ عروہ فرحان اور فیروز علیزے کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کے بعد بالآخر ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی منگنی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں کے مطابق اداکارہ کے منگیتر پاک فضائیہ میں پائلٹ ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں اداکارہ کی منگنی کی تقریب منعقد کی گئی۔ جبکہ اگلے چند روز میں شادی بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا فیروز خان نے بھی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کرلی؟

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ ‘عرفانستان’ کے مطابق شوبز کا یہ نیا جوڑا شادی کے ملبوسات کے حوالے سے ڈیزائنرز سے بھی ملاقاتیں کررہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر یہ خبر درست ہے تو نادیہ خان تیسری مرتبہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہی ہیں۔

نادیہ خان متعدد نجی تقریبات اور مارننگ شوز کی تصاویر میں اپنی تیسری انگلی میں انگوٹھی پہنے دکھائی دیتی ہیں۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے تاحال منگنی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

واضح رہے کہ نادیہ خان کی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد 2001ء میں انہوں نے دوسری شادی خاور اقبال سے دبئی میں کی۔ لیکن 2012ء میں طلاق کی خبریں سامنے آئیں۔

نادیہ خان کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔ پچھلے دنوں اداکارہ نے پہلی مرتبہ انسٹاگرام پر اپنے تینوں بچوں کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

متعلقہ تحاریر