بالی وڈ اسٹارز میں ہیڈ اسٹینڈ کا شوق

آیوشمان کھرانہ کے مداح نے انسٹاگرام پر ان کی ہیڈ اسٹینڈ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور گلوکار آیوشمان کھرانہ کی ہیڈ اسٹینڈ کرتے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

آیوشمان کھرانہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر ان کے مداح نے شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں آیوشمان کھرانہ نے نہایت آسانی سے ہیڈ اسٹینڈ کیا۔ آیوشمان کھرانہ بھی ان مشہور شخصیات میں شامل ہیں جو ورزش اور یوگا کے شوقین ہیں۔ اور انسٹاگرام پر ہیڈ اسٹینڈ چیلنج میں حصہ لے رہے ہیں۔

 بالی ووڈ کی مشہور شخصیات میں ہیڈ اسٹینڈ چیلنج کا نیا شوق بہت مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ اس سے قبل بھی آیوشمان نے ہیڈ اسٹینڈ کرتے ہوئے ایک تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔

حال ہی میں انڈین اداکار و پروڈیوسر میلند سومن نے بھی انسٹاگرام پر ہیڈ اسٹینڈ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Milind Usha Soman (@milindrunning)

یہ بھی پڑھیے

انوشکا شرما کا پریگنینسی کے دوران ہیڈ اسٹینڈ

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی ہیڈ اسٹینڈ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو  نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی تھی۔

اداکار تو اداکار، اداکارائیں بھی اس ٹرینڈ میں پیچھے نہیں رہیں۔ انڈین اداکارہ انوشکا شرما نے بھی پریگنینسی کے دوران بےبی بمپ کے ساتھ ہیڈ اسٹینڈ کیا تھا۔ جس میں ان کے شوہر انڈین کرکٹر ویرات کوہلی انہیں مدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

متعلقہ تحاریر