فحش فلموں کے اداکار اپنے پیشے کا سوشل میڈیا پر پرچار کر سکتے ہیں؟
انسٹاگرام نے الزام کے بعد اداکارہ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا
فحش فلموں کی اداکارہ نے انسٹاگرام کے سربراہ پر جنسی تعلقات رکھنے کا الزام لگا ہے۔
فحش فلموں کی اداکارہ کینڈرا سندرلینڈ کے انسٹاگرام پر 22 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے جسے اب الزام لگانے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔ ماضی میں اداکارہ نے اسی پلیٹ فارم پر فحش اور نیم برہنہ تصاویر شیئر کیں تھیں۔ لیکن انسٹاگرام نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔
اسی وجہ سے کینڈرا سندرلینڈنے الزام لگایا تھا کہ انسٹاگرام کے سربراہ کے ساتھ اُن کے جسمانی تعلق کی وجہ سے ادارے نے اُن کا اکاؤنٹ بند نہیں کیا تھا۔ لیکن بعد میں جب اُنہوں نے اِس بارے میں سب کو آگاہ کیا تو اکاؤنٹ بند کر دیا گیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے ان کے ساتھ سیکس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جارج کلونی نے فلم کے لیے 28 پونڈ وزن کم کیا
جس کے بعد انسٹاگرام نے بالآخر بدھ کے روز اداکارہ کی لائیو ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔
انسٹاگرام کے جاری کیے جانے والے بیان میں کیندرا سندرلینڈ کے الزامات کی تردید کی گئی۔ ادارے نے واضح کیا کہ ایڈم موسیری شادی شدہ اور 3 بچوں کے والد ہیں۔ ان کا بالغان کی فلموں کی اداکارہ سے کوئی تعلق نہیں۔
بعدازاں کیندرا سندر لینڈ نے اپنے بیان پر معذرت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں نے ایسی باتیں کی ہیں جو نہیں کرنی چاہیے تھیں۔ میں نشے میں تھی، شاید اسی وجہ سے مجھے کچھ پتہ نہیں چلا’۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ انسٹاگرام کے سربراہ کو جانتی ہیں اور نہ ہی کبھی ان سے ملی ہیں۔
کیندرا سندرلینڈ نے بتایا کہ ان ہی حرکات کی وجہ سے انہیں ٹک ٹاک پر بھی ویڈیوز پوسٹ کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے