ماہرہ خان کی طرح کون کون اداکار ہوئے کرونا کا شکار؟

شوبز انڈسٹری کے کئی بڑے ستارے کرونا سے لڑ رہے ہیں۔ جبکہ کئی اداکار و اداکارائیں وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کو کوویڈ 19 کیا ہوا لوگوں نے اس بیماری سے ڈرنا شروع کردیا۔ کیونکہ ان کے خیال میں ان کی پسندیدہ اداکارہ کو اگر یہ لگ سکتی ہے تو کسی کو بھی لگ سکتی ہے۔ لیکن ماہرہ خان کرونا میں مبتلا ہونے والی پہلی اداکارہ نہیں ہیں۔ جب سے اس بیماری  نے سر اٹھایا ہے، کئی اداکار و اداکارائیں اس کا شکار بنیں اور اب اپنے تجربے سے لوگوں کو اس سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں۔

سینیئر اداکارہ سکینہ سموں اور روبینہ اشرف اس سال کے آغاز میں کرونا کا شکار ہوئیں اور بعد میں صحتیاب بھی ہوگئیں۔ لیکن جس طرح میڈیا نے ان کی خبر کو ہینڈل کیا وہ شرمناک ہے۔

کسی کا نام لیے بغیر سکینہ سموں کا کہنا تھا کہ ‘ایک صحافی نے صرف اس لیے ان کی وفات کی خبر پھیلائی کیونکہ وہ اس کا فون نہیں اٹھارہی تھیں۔’ روبینہ اشرف کی بیٹی کا بھی کہنا تھا کہ ‘ان کی والدہ کے حوالے سے پھیلائی گئی خبریں درست نہیں’۔

ہدایتکار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے بھی ایک ماہ کرونا کا وار سہا۔ اس وقت ‘رقص بسمل’ میں مصروف ہدایتکارنے صحتیاب ہوتے ہی ‘وائس اوور مین’ کے لیے ایوارڈ جیت کر سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wajahat Rauf (@wajahatraufofficial)

ایک اور ہدایتکار جن کے لیے کرونا کافی دردناک ثابت ہوا وہ یاسر نواز تھے۔ انہوں نے اس سال کے آغاز میں اپنا ریسٹورنٹ ‘دی فوریسٹ’ کے نام سے کھولا، لیکن یہ سال انہیں کرونا کی وجہ سے زیادہ یاد رہے گا۔

یاسر نواز کی بیگم اداکارہ ندا یاسر بھی کرونا کا شکار ہوئیں۔ اور تو اور ڈرامہ سیریل ‘میرا دل میرا دشمن’ میں یاسر نواز کے ساتھی اداکار نوید رضا بھی اس بیماری کی وجہ سے کئی دن آئسولیٹ رہے۔ صحتیاب ہونے کے بعد انہوں نے نہ صرف اپنا پلازما عطیہ کیا بلکہ ٹی وی پر بیٹھ کر کرونا سے بچنے کے حوالے سے لوگوں کو تلقین بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official)

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک جو اس وقت ‘لوگ کیا  کہیں گے’ میں جاندار اداکاری کررہی ہیں وہ بھی اس بیماری سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ لیکن اس کے لیے انہیں ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا بیماری یا عذاب؟

ادھر اداکار و رائٹر واسع چوہدری نے اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے عام کی اور لوگوں سے دعا کرنے کو کہا۔

کامیڈیئن اور ٹی وی میزبان شفاعت علی کا کہنا تھا کہ ‘جب وہ کرونا میں مبتلا تھے تو انہوں نے اپنی بیگم کو چیک پر سائن کر کے دے دیا تھا تاکہ اگر وہ نہ رہیں تو انہیں کوئی پریشانی نہ ہو’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syed Shafaat Ali (@shafaatsyed)

ویسے تو بلال مقصود نے یہ سال ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کی وجہ سے یادگار بنا دیا لیکن ایک انٹرویو کے دوران جب انہوں نے بتایا کہ وہ بھی کرونا متاثرین میں شامل تھے، تو ان کے مداح بڑے حیران ہوئے۔ انہوں نے بیماری کا نہ بتا کر اپنی طرف سے تو اچھا قدم اٹھایا۔

لیکن خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے  بیمار ہوتے ہی سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا، جس کے بعد سے ان کے چاہنے والے  ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اداکار بہروز سبزواری گزشتہ دنوں کرونا کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے دو دو کرونا ٹیسٹ منفی آئے تھے لیکن تیسرے ٹیسٹ کی وجہ سے انہیں ڈاکٹرز نے آئسولیشن کا مشورہ دیا۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے کی صورت میں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا جس کے بعد وہ اب صحتیاب ہوکر گھر واپس آچکے ہیں۔

اور آخر میں بات کچھ نئے اور ابھرتے ہوئے اداکاروں کی جن میں نعیمہ بٹ کا نام سر فہرست ہے۔ ڈرامہ سیریل ‘عہد وفا ‘ اور ‘داسی’ سے شہرت حاصل کرنے والی امریکا میں مقیم اداکارہ کو سال کے اواخر میں اس بیماری نے جکڑا لیکن وہ پر امید ہیں کہ اگر اللہ نے چاہا تو اس آزمائش سے نکل جائیں گی۔

اس سے قبل ثبات ڈرامے میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے امیر گیلانی اور عثمان مختار دونوں اس بیماری میں مبتلا ہوچکے تھے جو صحتیاب ہو کر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کرچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان کا بھی اس فہرست میں شامل ہونا ایک تشویشناک عمل ہے اور ہماری دعا ہے کہ وہ جلد ٹھیک ہوکر ایک بار پھر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے ایکشن میں نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا کی ویکسین عمر رسیدہ خاتون کو کیوں لگائی گئی؟

متعلقہ تحاریر