عروہ حسین سماجی شعور بیدار کرنے میں پیش پیش
عروہ حسین کا کہنا ہے کہ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے نوجوانوں کا درس و تدیس کے پیشے سے منسلک ہونا ضروری ہے

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین بلاشبہ ٹی وی اور فلم انڈسٹری کا ایک چمکتا ستارہ ہیں۔ اداکاری کے میدان میں تو وہ اپنا لوہا منوا ہی چکی ہیں۔ اب سماجی مسائل کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
اداکارہ نے پچھلے دنوں معروف گلوکار شہزاد رائے کی اہلیہ سلمیٰ عالم کی فلاحی تنظیم ‘دوربین’ کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا۔ پیغام میں انہوں نے نوجوانوں کو درس و تدریس کے پیشے کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی۔ عروہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں بہتری اسی وقت آسکتی ہے جب زیادہ سے زیادہ نوجوان ٹیچنگ سے منسلک ہوں اور اپنا کردار احسن طریقے سے نبھائیں۔
This month, we celebrate teachers: Watch @VJURWA, a well known Pakistani model/actress known for her work on TV and Films, talk about the importance of teaching as a profession.#ShapeTheirFuture #HelpPakistanLearn #TeachersMatter #teacherhttps://t.co/pHWSTheiZv
— Durbeen (@durbeenPK) December 15, 2020
عروہ کا ویڈیو پیغام ‘دوربین’ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ری ٹویٹ کیا ہے۔ شہزاد رائے نے اہم ترین معاملہ اجاگر کرنے پر عروہ کا شکریہ ادا کیا۔
Thank you so much @VJURWA for highlighting such important issue. Apply to the B.Ed program at GECE Hussainabad govt college being managed by Durbeen. The program offers full scholarships, free laptops and a guaranteed job upon graduation. https://t.co/dK0SYWmV4P
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) December 15, 2020
عروہ نے بھی ٹوئٹر پوسٹ میں گلوکار کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس اقدام کا حصہ بنیں۔ عروہ نے واضح کیا کہ پاکستان کی فلاح کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ حاضر ہیں۔
Glad to be a part of this initiative @ShehzadRoy – Anything for a better Pakistan ! 🇵🇰 https://t.co/mVMfDtfZ8U
— URWA HOCANE (@VJURWA) December 17, 2020
عروہ حسین اس سے قبل بھی پاکستان کا مثبت روپ دنیا کے سامنے لانے میں پیش پیش رہی ہیں۔ 6 دسمبر کو جب ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی تصاویر شیئر کیں تو اداکارہ نے پوسٹ کو کوٹ ٹوئٹ کیا تھا۔ ساتھ ہی لکھا تھا کہ یہی ان کا خوبصورت پاکستان ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عورت کے استحصال کی کہانی ”مشک‘‘ کا جائزہ
Yes, that’s my beautiful Pakistan ! 🍁🇵🇰
p.s. Was there only a few weeks ago , already craving to go back to the enthralling Gilgit-Baltistan & it’s warmest people ! https://t.co/3ILnCkn7iy
— URWA HOCANE (@VJURWA) December 6, 2020
رواں سال 27 اگست کو بھی عروہ نے ٹوئٹ میں کراچی کے شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ہر بات کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرانے کے بجائے خود بھی کچھ سوچیں۔ کم از کم سب اپنے علاقے کو تو صاف رکھنے کا ذمہ اٹھائیں۔
1/2 No doubt the government didn’t care about the city but did we ! time to stop complaining & do something on our own & fix atleast our own colony issues in Karachi ! We can’t even stop throwing the garbage everywhere we like. Gov doesn’t have a magic wand! #KarachiRains
— URWA HOCANE (@VJURWA) August 27, 2020
عروہ کی طرح اگر دیگر فنکار بھی اسی گرم جوشی سے پاکستان کی بہتری کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں تو بلاشبہ اس کے معاشرے پر بہترین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔