علی ظفر پاکستانی نوجوان ریپرز کی تلاش میں
تین بہترین ریپرز کو علی ظفر کے ساتھ گانے کا موقع ملے گا اور ساتھ ہی نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر نے نئے گانے ‘بھائی حاضر ہے’ کے لیے ریپرز کی تلاش شروع کردی ہے۔
علی ظفر نے پی ایس ایل کے موقع پر ‘میلا لوٹ لیا’ اینتھم کمپوز کیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ‘بھائی حاضر ہے’ استعمال کرنا شروع کیا۔ اور اب وہ ‘بھائی حاضر ہے’ گانا ریلیز کرنے والے ہیں۔
چند روز قبل گلوکار نے گانے کا ٹیزر ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔
BHAEE HAZIR HAI-Rap Anthem. #comingsoon #bhaeehazirhai pic.twitter.com/xswvxud2ns
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 18, 2020
گلوکار نے حالیہ ویڈیو پیغام میں میوزک بیٹ کا ٹیزر پیش کرتے ہوئے ریپرز کو اس بیٹ پر ریپنگ کرنے کا موقع فراہم کردیا۔
علی ظفر نے ریپرز کو ہدایت کی ہے کہ ان کے گانے کی بیٹ پر ریپنگ کریں اور اسے فیس بک پر لائٹننگ ایل ریکارڈز کو ٹیگ کریں۔
All rappers, get ready to shine! Rap on the beat in the link for the “HAZIR HAI” track, win up to 1 lakh rupees and feature in the official video. 🏆 Let’s show the world Pakistan’s rap swag. 😎 https://t.co/doPitjUR0d #rap #bhaeehazirhai pic.twitter.com/hEUC66MgRM
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 20, 2020
انہوں نے کہا کہ بہترین ریپرز کا انتخاب ان کی ویڈیو پر لائکس اور تبصروں کی بنیاد کیا جائے گا۔ جبکہ اس انتخاب میں ماہرین موسیقی بھی کردار ادا کریں گے۔
علی ظفر نے کہا کہ 3 بہترین میوزک ریپرز کو ان کے ساتھ ‘بھائی حاضر ہے’ گانے میں فیچر کیا جائے گا جنہیں نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
3 بہترین ریپرز کے لیے پہلا انعام ایک لاکھ، دوسرا 50 ہزار اور تیسرا 25 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اس سے قبل علی ظفر نے اسی طرح سوشل میڈیا سے ڈانسرز کا بھی انتخاب کیا تھا جنہیں ‘میلا لوٹ لیا’ کی ویڈیو میں فیچر کیا گیا تھا۔