ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ کیس ہار گئے

جونی ڈیپ نے گذشتہ سال برطانوی اخبار "دی سن" پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا

ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا کیس ہار گئے۔

کپٹن جیک اسپیرو کا کردار ادا کرنے والے ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ نے گذشتہ سال برطانوی اخبار "دی سن” پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اداکار کا مؤقف تھا کہ یہ اخبار انہیں بدنام کر رہا ہے۔

برطانوی اخبار نے ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں جونی ڈیپ پر بیوی پر تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا۔

جج اینڈریو نکول نے جونی ڈیپ کے ان کی سابقہ اہلیہ پر تشدد کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ کو شادی کے پانچ سالہ عرصے میں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

جونی ڈیپ کے وکلاء نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ گمراہ کن حالات میں لیا گیا ہے۔ اس کے لیے اپیل نہ کرنا مضحکہ خیز ہوگا۔

واضح رہے کہ جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ نے 2016ء میں ان پر الزام عائد کیا تھا کہ اداکار انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ بعدازاں انہوں نے شوہر کی جانب سے ہونے والے تشدد کی تصاویر بھی بطور ثبوت پیش کی تھیں۔ دونوں کے درمیان 2017ء میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

جیمز بانڈ نے اپنی زندگی کا مشن مکمل کرلیا

متعلقہ تحاریر