نوازالدین صدیقی فلم فیئر کے بہترین اداکار
فلم فیئر نے پہلی مرتبہ او ٹی ٹی کیٹیگری متعارف کرائی ہے۔ اس میں بہترین ویب سیریز کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔

انڈین اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم فیئر ایوارڈز میں ویب اوریجنل فلم کی کیٹیگری میں بہترین اداکار کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے یہ اعزاز فلم ‘رات اکیلی ہے’ میں اپنی بہترین کارکردگی پر حاصل کیا ہے۔
نواز الدین صدیقی سمیت فلم فیئر میں بہترین اداکار کی کیٹیگری میں امتھ سادھ، اپارشکتی کھرانا، منوج باجپائی ، اور ونے پاٹھک بھی نامزد تھے۔
فلم فیئر نے پہلی مرتبہ او ٹی ٹی کیٹیگری متعارف کرائی ہے۔ اس میں بہترین ویب سیریز کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔
نواز الدین صدیقی نے اداکاروں کو اِس کیٹیگری میں اعزاز کے لیے نامزد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ جبکہ او ٹی ٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے متعدد باصلاحیت اداکاروں اور ہدایت کاروں کو ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا۔
نواز الدین کا کہنا تھا کہ سال 2020ء ہر ایک کے لئے ایک مشکل سال رہا۔ لیکن اُن کے لیے یہ کامیاب سال رہا کیونکہ ان کی 3 میں سے 2 فلمیں او ٹی ٹی پر کامیاب رہیں۔ جنہیں مداحوں نے خوب سراہا ہے۔
Thanking all my dear friends out there, who have shown an overwhelming response by watching my film #RaatAkeliHai & made me win the #BestActorAward
Thank You @filmfare pic.twitter.com/RHCGhupGZK— Nawazuddin Siddiqui (@Nawazuddin_S) December 20, 2020
جےدیپ اہلاوت نے پاٹل لوک کے لئے بہترین اداکار برائے ڈرامہ سیریز جبکہ بہترین اداکارہ برائے ڈرامہ سیریز سشمیتا سین نے حاصل کیا۔ جبکہ فلم فیئر بیسٹ کامیڈی سیریز کا ایوارڈ پنچایت نے جیتا تھا۔ ویب سیریز پاٹل لوک نے مختلف کیٹیگریز میں کل 5 ایوارڈز حاصل کیے۔
#NawazuddinSiddiqui and #JaideepAhlawat meet up at the #FlyxFilmfareOTTAwards. @flyx_me pic.twitter.com/MgoBi1pz5D
— Filmfare (@filmfare) December 19, 2020
نواز الدین صدیقی نے فنی سفر کب اور کیسے شروع کیا؟
نواز الدین صدیقی نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے سابق طالبعلم ہیں۔ انہوں نے 2012ء میں بالی ووڈ میں ڈیبیو فیچر فلم پتنگ سے کیا۔
ان کی مشہور فلموں میں بلیک فرائی ڈے، کنگز آف واسے پور، دی لنچ باکس، منٹو اور رمن راگھو 2.0 شامل ہیں۔
بہترین سیریز کا ایوارڈ ایمیزون کے پرائم ویڈیو کی پاٹل لوک نے جیتا جبکہ بہترین ویب اوریجنل فلم کا ایوارڈ رات اکیلی ہے نے حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیے