دیپک پروانی لاہور پولیس کی کارکردگی سے متاثر
دیپک پروانی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس پیشہ ورانہ ہونے کے ساتھ نہایت با ادب ہے۔

معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی لاہور پولیس کے پیشہ ورانہ رویے سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پنجاب پولیس کو بہترین ٹریننگ پر داد بھی دی ہے۔
فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کے مطابق انہیں لاہور میں واقع اپنے اسٹور سے متعلق کسی مسئلے کا سامنا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ مسئلہ حل کرنے پر لاہور پولیس کے پیشہ ورانہ رویے سے بہت متاثر ہیں۔ لاہور پولیس نہایت شائستہ اور تربیت یافتہ ہے۔
Had a small issue in my Lahore store and I am so very impressed with the professionalism of the @Lahorepoliceops .They are amazing polite and so well trained . Bravo to @OfficialDPRPP . Thankyou dsp Shehzad rafique and his entire team at gulberg station .
— Deepak perwani (@DPerwani) December 23, 2020
یہ بھی پڑھیے
نوازالدین صدیقی فلم فیئر کے بہترین اداکار
دیپک پروانی نے ڈی ایس پی شہزاد رفیق کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس سے قبل لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ خواتین کے بارے میں اپنے بیانات کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنے رہے۔ لیکن اب دیپک پروانی جن کا تعلق سندھ سے ہے انہوں نے لاہور پولیس کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔
اس عمل سے بین الصوبائی تعلقات میں ہم آہنگی کی فضاء قائم ہورہی ہے۔ اِس سے قبل علی ظفر نے سندھی گانا الے گایا تھا جس پر اُنہیں سراہا گیا تھا۔