‘راکھ کو گنگا میں مت بہانا’، کنگنا رناوت

کنگنا رناوت کی طرح سنیل دت اور دیو آنند نے بھی موت کے بعد ہندو رسومات کے برعکس انتخاب کیا تھا۔

بالی ووڈ کی متنازعہ اداکاراؤں میں سے کنگنا رناوت ایک ہیں۔ وہ اپنی صلاحیتوں کی نمائش وقتاً فوقتاً کرتی رہتی ہیں۔ کنگنا رناوت نے حال ہی میں راکھ کے عنوان سے شاعری لکھی جس میں انہوں نے درخواست کی کہ ‘میری راکھ گنگا میں مت بہانا’۔

کنگنا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلمساز ہیں۔ جنہیں فوربس انڈیا کی جانب سے 100 مشہور شخصیات کی فہرست میں 6 مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔ اپنی اداکاری کی صلاحیت کے علاوہ بھی کنگنا خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ وہ اپنے متنازعہ تبصروں سے عوام کو متوجہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

اداکارہ کنگنا ہرمعاملے میں بے خوف اور جرات مندانہ انداز کے لئے مشہور ہیں۔ بلکہ وہ اپنی نظموں میں بھی زندگی سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتی ہیں۔

اس سے قبل کنگنا نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو میں آسمان کی خوبصورتی کی عکاسی کرتے ہوئے نظم شیئر کی تھی۔ جس کو انہوں نے ‘آسمان’ کا نام دیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے ہائیکنگ ٹریپ سے متاثر ہوکر نظم ‘راکھ’ لکھی ہے۔ جس میں انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ موت کے بعد ان کی راکھ کو گنگا میں بہانے کے بجائے پہاڑوں پر منتشر کیا جائے۔

میری راکھ کو گنگا میں مت بہانا

ہر ندی ساگر میں جاکے ملتی ہیں

مجھے ساگر کی گہرائیوں سے ڈر لگتا ہے

میں آسمان کو چھونا چاہتی ہوں

میری راکھ کو ان پہاڑوں پر بکھیر دینا

جب سورج اُگے میں اسے چھو سکوں

جب میں تنہا ہوں، تو چاند سے باتیں کروں

میری راکھ کو اس شیتیج میں چھوڑ دینا۔۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

یہ بھی پڑھیے

شعراء 2 برسی 1 دن، شاعری سدابہار

ہندو مذہب کی رسومات کے مطابق مرنے کے بعد جسم کو جلایا جاتا ہے۔ مردے کے جلنے کے بعد اس کی راکھ کو دریا گنگا میں بہایا جاتا ہے۔ تاہم کنگنا رناوت بالی ووڈ  کی واحد اداکارہ نہیں ہیں جنہوں  نے اپنی راکھ گنگا میں نہ بہانے کا انتخاب کیا ہے۔

انڈین اداکار، فلمساز، ہدایت کار اور سیاسی شخصیت سنیل دت نے بھی اپنی موت سے قبل ایسی ہی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سنیل دت نے اپنی فیملی سے درخواست کی تھی کہ مرنے کے بعد ان کی راکھ کو گنگا میں بہانے کے بجائے ان کی اہلیہ نرگس دت کی قبر پر ڈال دیں۔ نرگس دت بھی بالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ تھیں۔

اسی طرح انڈین فلمی اداکار، مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر دھرم دیو پشوریمل آنند عرف دیو آنند نے کئی بار جلنے کے ڈر کا اظہار کیا تھا۔ ان کی درخواست تھی کہ انہیں بھی جلایا نا جائے۔

اداکار کی آخری خواہش کے مطابق موت کے بعد کی ہندو رسومات پرعمل نہیں کیا گیا اور دیو آنند کو برطانیہ کے شہر لندن میں واقع ایک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

انڈین اداکار
PC:

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے