پاکستانی میوزک ایپ ‘سا رے’ کے لیے اعزاز
'سا رے' نے کولمبیا وینچر مقابلہ جیت لیا ہے۔

پاکستان کی میوزک ایپ ‘سا رے’ نے کولمبیا وینچر مقابلہ جیت لیا۔
نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی نے ‘کولمبیا وینچر مقابلہ’ منعقد کروایا تھا جس میں 13 شعبوں سے 150 ٹیمزنے حصہ لیا تھا۔ پاکستانی ایپ ‘سا رے’ نے اپنے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقابلہ جیت لیا ہے۔ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکاروادکارعلی ظفر نے بھی اس کامیابی پر ٹوئٹ کیا ہے۔
All serious music lovers. A Pakistani app Saarey Music won First Place in the Art, Music, Entertainment, Media category at the Fall edition of the Columbia Venture Competition organized by Columbia University, New York! #classical
Start listening: https://t.co/Id9oCW0SjZ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 28, 2020
سا رے میوزک ایپ سننے والے کو کلاسیکی موسیقی میں گم کر سکتی ہے۔ یہ موبائل پرپاکستانی اورانڈین کلاسیکی موسیقی سننے کے لیے بہترین ایپ ہے۔ سا رے ایپ پرموجود خصوصی مواد کہیں اور دستیاب نہیں ہے۔ اس ایپ کے ذریعے بہترین استادوں کو سنا جا سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ راگ، خیال اورٹھمری موسیقی کو کبھی بھی کہیں بھی سنا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے زوال کی باتیں درست نہیں
دیگر ایپس کی طرح ‘سا رے’ میں موسیقی کا مزہ خراب کرنے والے اشتہارات موجود نہیں ہیں۔ جبکہ اس ایپ کے ذریعے موسیقی آف لائن بھی سنی جاسکتی ہے۔ سا رے ایپ کی موسیقی میں آواز کا بھی معیار بہترین ہے۔ یہاں کسی بھی آرٹسٹ، ایلبم یا پلے لسٹ کو شفل موڈ میں بھی سنا جاسکتا ہے۔