اداکار منیب بٹ اور دیگر کا ناقدین کو منہ توڑ جواب

منیب بٹ نے صارف کی تنقید کے جواب میں لکھا کہ اگر آپ لوگوں کو ہمارے ڈرامے پسند نہیں تو انہیں کیوں دیکھتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے بارے میں نازیبا تبصرے دینا کوئی نہیں بات نہیں ہے۔ ایک عرصے سے سوشل میڈیا صارفین مختلف پلیٹ فارمز پر اداکاروں کی شخصیت اور ان کے رہن سہن پر بے جا تنقید کرتےرہتے ہیں۔ فنکار کم ہی ردعمل ظاہر کرتے ہیں مگر اب حالات بدل رہے ہیں۔ ٹی وی اسٹارز نے صارفین کے انداز میں ہی ان کی ٹرولنگ کا جواب دینا شروع کردیا ہے۔ اداکار منیب بٹ کا شمار بھی ان ہی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک صارف کو کھری کھری سنا دیں۔

مشہور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک صارف عبداللہ ادریس نے منیب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ لکھا کہ ناچ گانے اورطلاقوں والے ڈراموں کے علاوہ آپ لوگ کرتے ہی کیا ہیں؟ ساتھ ہی انہیں انڈسٹری میں جدوجہد نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

صارف کی اس تنقید کا جواب منیب بٹ نے ایسے دیا کہ اگر آپ لوگوں کو ہمارے ڈرامے پسند نہیں تو کیوں انہیں دیکھتے ہیں؟

منیب بٹ نے کہا کہ زندگی میں تقریباً سب ہی جدوجہد کرتے ہیں، اس کے بغیر کوئی ترقی نہیں کرسکتا۔ جو لوگ مشکلات سے گھبراتے ہیں ناکامی ان کا مقدر ہوتی ہے۔ ایسے لوگ دوسروں پر تنقید کر کے اپنی سوچ کی عکاسی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

منیب بٹ کا جواب

یہ بھی پڑھیے

‘پاکستانی ریپرز علی ظفر کی حمایت میں ‘حاضر

گزشتہ دنوں اداکارہ سونیا حسین نے بھی ایک سوشل میڈیا صارف کی تنقید کا بھرپور جواب دیا تھا۔ ایک صارف نے ڈرامے میں سونیا حسین کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا تو اداکارہ نے کہا کہ آپ لوگ ہر وقت خواتین کے لیے پریشانی کا باعث بننا چھوڑ دیں۔

اس سے پہلے اداکار شہریار منور نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر صارف ناصر علی نے انہیں ‘غریبوں کا بریڈلی کوپر’ قرار دیا۔ اس تبصرے پر شہریار منو نے لکھا کہ غریب ہونا کوئی بدنما داغ نہیں ہے۔ انہیں ایک ایسے طبقے سے منسلک کرنے کا شکریہ جو اپنے خاندان کے لیے دن رات محنت سے کرتا ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے