ٹوئنکل کی سالگرہ زارا کی شادی کی سالگرہ

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی کو 3 سال ہوگئے۔ اس موقعے پر زارا نور نے انسٹاگرام پر شوہر پر مزاحیہ انداز میں طنز کیا۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی اہلیہ کو ہر سالگرہ پر منفرد تحائف دیتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ انہوں نے ٹوئنکل کھنہ کو مختلف انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ دوسری جانب پاکستانی اداکار اسد صدیقی اور زارا نور کی شادی کو 3 سال ہوگئے۔ اس موقعے پر اداکارہ نے شوہر پر مزاحیہ انداز میں طنز کیا۔  

اکشے کمار اورٹوئنکل کھنہ کا شمار بالی ووڈ کے ان چند جوڑوں میں ہوتا ہے جو شادی کے تقریباً 20 برس بعد بھی خوش و خرم زندگی گزاررہے ہیں ۔ اداکار ہر سال اپنی اہلیہ کی سالگرہ پر مذاحیہ جملوں کا تبادلہ کرتے ہیں ۔ اس مرتبہ بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا۔ اکشے کمار نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی لیکن ساتھ ہی ایک دلچسپ پیغام بھی جاری کیا۔

اداکار نے لکھا کہ اگرچہ زندگی کے تمام فیصلوں پر ایک سوالیہ نشان ہے تاہم خوشی ہے کہ ان تمام فیصلوں میں ٹوئنکل ان کے ساتھ تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

 

یہ بھی پڑھیے

نوازالدین صدیقی فلم فیئر کے بہترین اداکار

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی کو 3 سال ہوگئے ۔ اس موقعے پر زارا نور نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی۔ اداکارہ نے اسد صدیقی کے ایک اشتہار کی تصویر شیئر کی۔ اور لکھا کہ آپ اس اشتہار میں جس قدرمحبت سے معاوضہ لے کر دیکھ رہے ہیں خواہش ہے کہ ساری زندگی انہیں اسی انداز سے بغیر معاوضے کے دیکھیں۔

 

زارا نور کی اس دلچسپ پوسٹ کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ پوسٹ پر 50 ہزار سے زائد لائیکس آچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے