فنکاروں کی سوشل میڈیا پر نئے سال کی مبارکباد

فنکاروں نے مداحوں کو نئے سال پر مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 2020 کو الوداع کہا۔

سال 2020 اپنے سیاہ بادل لے کر بالآخر رخصت ہوگیا۔ گزشتہ سال دنیا بھر میں خیر کی خبروں کے اُجالے کم اور غم کی اندھیری راتیں زیادہ لایا۔ فنکاروں کی جانب سے جہاں مداحوں کو نئے سال پر مبارکباد دی گئی وہیں سب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 2020 کو الوداع کہا۔

اداکارہ حرا مانی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام میں ‘گڈ بائے 2020’ لکھا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ 2020 ہماری زندگیوں میں اب دوبارہ کبھی واپس نہ آنا۔ خوشی ہے یہ سال اختتام کو پہنچ گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

گلوکار عمیر جسوال اور ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی۔ شوبز انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑے نے لکھا کہ امید ہے نیا سال آپ سب کے لیے محبت اور امن کا پیغام لائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial)

یہ بھی پڑھیے

عائمہ بیگ اور علی ظفر کا نیا گانا یا نیا اسکینڈل؟

اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر سال 2020 کو الوداع کہا۔ انہوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے موقع پر دیگر کاسٹ کے ہمراہ لی جانے والی گروپ فوٹو بھی شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

میزبان ندا یاسر نے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹا پیغام میں لکھا کہ خدا کرے نئے سال میں سب پہلے جیسا ہوجائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nida Yasir (@itsnidayasir.official)

اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ 2020 نے ہمیں سکھایا کہ زندگی پلک جھپکنے پر بھی تبدیل ہوسکتی ہے۔ دعا ہے کہ نیا سال ہم سب کے لیے نئی امیدیں لائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)

 پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے نئے سال پر مداحوں کو نئے گانے کا تحفہ دیا۔

ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار اور ہدایتکار سر انتھونی ہوپکنز نے سال نو پر امیدوں سے بھرا ویڈیو پیغام شیئر کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں کہا کہ سال 2020 ہم سب کے لیے غم کا سال رہا۔

انہوں نے بتایا کہ زندگی میں بڑے بڑے سانحات دیکھے اور دنیا ان سے گزر گئی۔ امید ہے دنیا اس وباء کے چیلنج سے بھی گزر جائے گی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے