امیتابھ بچن اپنی پوتی کے ساتھ گانا گائیں گے؟

اس سے قبل بھی ارادھیا بچن کی گانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

بالی ووڈ کے معمر اداکار امیتابھ بچن نے اپنی پوتی ارادھیا بچن کے ساتھ میوزک اسٹوڈیو کی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر نے مداحوں میں یہ تجسس پیدا کردیا ہے کہ امیتابھ بچن پوتی کے ساتھ گائیں گے یا پوتی ارادھیا با قاعدہ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں؟

امیتابھ بچن کی اہلیہ، بیٹا اور بہو سب ہی اداکاری سے وابستہ ہیں لیکن ان کی پوتی ارادھیا بچن گلوکاری اور موسیقی کی جانب مائل ہیں۔

گزشتہ شب سالِ نو کے جشن کا آغاز ہونے سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ ‘کل صبح جشن کا آغاز ہوجائے گا لیکن کیوں؟ بہتر ہے کہ اپنی فیملی کے ساتھ موسیقی کی جائے’۔

ارادھیا بچن کا اس سے قبل موسیقی یا فلم میں اداکاری سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ انڈیا میں ‘بیٹی بی’ کے نام سے ایسے ہی جانی جاتی ہیں جس طرح امیتابھ بچن ‘بگ بی’ کے نام سے مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ جمیل کو شاہکار ایوارڈ مل گیا

واضح رہے کہ ارادھیا بچن ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی واحد اولاد ہے۔ انہوں نے 16 نومبر 2020 کو اپنا نواں جنم دن منایا۔ اس موقع پر ارادھیا بچن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہندو مذہب سے منسلک گانا گا رہی تھی جسے امیتابھ بچن نے ری ٹوئٹ بھی کیا تھا۔

امیتابھ بچن اور ارادھیابچن کے مابین رشتہ اتنا قریبی ہے کہ ارادھیا کی پیدائش پر امیتابھ بچن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘میں اس پیاری بچی کا دادا ہوں’۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے