ٹیلر سوئفٹ نے بھالو کے لباس میں 2020 کو الوداع کیا
ٹیلر سوئفٹ کی طرح بھیڑیے کا ماسک لگانے والے پاکستانی شخص کو گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سال نو کے موقع پر بھالو کے لباس میں تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے ملا جلا تاثر سامنے آیا ہے۔ اس کے برعکس پاکستان میں اس قسم کا ماسک لگانے والے شخص کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ٹیلر سوئفٹ نے نئے سال کی آمد پر 2020 کو الوداع کہنے کے ساتھ 2020 کو عجیب بھی کہا۔
View this post on Instagram
سال نو کے موقع پر ٹیلر سوئفٹ کے اس بھالو والے لباس کو کچھ مداحوں نے پسند کیا۔ جبکہ کچھ نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
اس کے برعکس پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ میں ایک شخص نے بھیڑیے نما ماسک پہنا جس کو پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
میشا شفیع نے محمود اچکزئی والا کام کردیا
اس سے قبل سال 2020 کی شروعات پر بھی انہوں نے نئے سال کی خوشی میں ایک کوسٹیوم پارٹی کی میزبانی کی تھی۔ جس میں انہوں نے کارٹون کریکٹر ایرئل نامی جل پری کا لباس زیب تن کیا تھا۔
View this post on Instagram