عائزہ خان نے کیا پہلی فلم ٹیز کردی؟
عائزہ خان کی تازہ انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوہر دانش تیمور کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کی۔ ساتھ ہی لکھا ‘جلد آرہا ہے’۔
عائزہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر صرف ایک روز میں 2 لاکھ 96 ہزار سے زائد لائیکس آچکے ہیں۔
View this post on Instagram
مداحوں میں تشویش پائی جارہی ہے کہ آخر عائزہ کس بات کی پردہ داری کررہی ہیں؟ کچھ صارفین کا سوال ہے کہ کہیں یہ تصویر کسی نئے ڈرامے یا فلم کا ٹیزر تو نہیں؟
پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ کے فلمی کیئریر کے بارے میں گزشتہ دو سالوں سے افواہیں گردش کررہی ہیں۔ کبھی سوشل میڈیا پر یہ کہا جاتا ہے کہ عائزہ فلمی کیرئر کی شروعات ہوم پروڈکشن سے کریں گی تو کبھی یہ بات سامنے آتی ہے کہ اداکارہ اپنے خاوند کے ساتھ فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں اپنی پہلی فلم دانش تیمور کے ساتھ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
میشا شفیع نے محمود اچکزئی والا کام کردیا
اداکارہ اپنے مداحوں کو یہ بتا چکی ہیں کہ انہیں فلموں کی پیش کش ہوئی ہے تاہم انہیں کسی مختلف کردار کا انتظار ہے۔
شائقین کی جانب سے عائزہ کے اس بیان اور حالیہ انسٹا پوسٹ کے درمیان تعلق جوڑا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ سوال گردش کررہا ہے کہ کیا عائزہ خان نے سال کے پہلے روز اپنی پہلی فلم کا ٹیزر دیا ہے ؟