اداکار نعمان اعجاز کیسی مردانہ سوچ اجاگر کر رہے ہیں؟

نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی عشق کرتے ہیں لیکن اہلیہ کو خبر نہیں ہونے دیتے ہیں۔

پاکستان کے مشہوراداکار نعمان اعجاز اپنے حالیہ ڈراموں میں اپنے کرداروں کے ذریعے اُن مرد حضرات کی سوچ کی عکاسی کر رہے ہیں جو خواتین کو ہراساں کرتے ہیں یا شادی شدہ ہونے کے باوجود دیگر خواتین سے تعلقات قائم کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ 

نعمان اعجاز نے 2010ء میں ڈرامہ سیریل ‘میرا سائیں’ میں ایک دل پھینک وڈیرے کا کردارادا کیا۔ بیٹا پیدا کرنے کی خواہش میں 4 شادیاں کرنے والے ملک وجاہت کے کردار کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ یہ ایک ایسا حقیقت سے قریب تر کردار تھا جو عورت پر ہاتھ اٹھانے کو اپنا حق سمجھتا تھا۔ اگر ہم اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو ایسے کئی مرد دکھائی دیں گے جن کی سوچ اور فطرت ملک وجاہت کے کردار سے مختلف نہیں ہوگی۔

سال 2017ء میں نعمان اعجاز نے سیریل ‘ڈر سی جاتی ہے صلہ’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یہ ڈرامہ پاکستان میں بے حد مقبول ہوا۔ سیریل میں نعمان اعجاز نے جوئی (جواد) کا کردار ادا کیا۔ بظاہر معصوم اور شریف دکھنے والا جوئی اپنے بھائی کی بیوی (سعدیہ) اور بیٹی (صلہ) کو ہراساں کرتا تھا۔ صلہ اور جوئی کے گرد گھومتی اس کہانی میں صلہ کا خوف ہمیشہ جوئی کے ارادوں کو تقویت بخشتا تھا۔ ہمارے معاشرے میں کم ہی سہی مگرایسے جوئی موجود ہیں جو اپنے خاندان کی خواتین پربری نظررکھتے ہیں اورلڑکیوں کے فطرتی ڈر کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ڈرامے میں اعلیٰ پرفارمنس دینے پر نعمان اعجاز کو ہم ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

عائزہ خان نے کیا پہلی فلم ٹیز کردی؟

نعمان اعجاز کا نیا ڈرامہ ‘رقیب سے’ جلد نشر ہونے والا ہے۔ اس مرتبہ وہ مقصود کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ مقصود ایک ایسا شخص ہے جو اہلیہ، محبوبہ اور محبوبہ کی بیٹی تینوں کے ساتھ تعلقات بنائے ہوئے ہے۔

نعمان اعجاز منافق مرد

ان تینوں ڈراموں میں نعمان اعجاز جس روپ میں نظر آئے، نجی زندگی میں بھی ان کے خیالات اپنے کرداروں سے کہیں نا کہیں میل ضرور کھاتے ہیں۔

گزشتہ برس نعمان اعجاز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اب بھی عشق کرتے ہیں لیکن ان کی اہلیہ کو خبر تک نہیں ہونے دیتے۔ میزبان عفت عمر کے ساتھ گفتگو میں اداکار نے بتایا کہ وہ ایک ذہین انسان ہیں جن خوبصورت خواتین سے عشق کرتے ہیں ان کے شوہروں کوبھنک نہیں پڑنے دیتے ۔

سوشل میڈیا پرنعمان اعجاز کے اس انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا۔ صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ جس پر نعمان اعجاز نے جواب میں کہا کہ لوگ اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے