نجی زندگی پر تبصروں سے پاکستانی فنکار پریشان

نادیہ خان، سارہ خان اور صنم جھنگ سوشل میڈیا صارفین پر برہم ہوگئیں۔

پاکستانی فنکاروں کو سوشل میڈیا صارفین تقریباً ہر روز تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ نادیہ خان، سارہ خان اور صنم جھنگ نے نجی زندگی کے بارے میں تبصرے کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔  

پچھلے دنوں نادیہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ جو کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئیں۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے معروف میزبان کو مبارکباد دی لیکن کچھ نے خوشی کے اس موقعے پر بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ شادی صرف کرنی نہیں نبھانی بھی پڑتی ہے۔ جس پر نادیہ خان نے جواب دیا واقعی؟ اسی طرح کسی نے لکھا کہ آپ کو شادی کی ضرورت نہیں تھی۔ اس بات پر میزبان نے کہا کہ یہ آپ طے کریں گی؟

فنکاروں کی زندگی پر تبصرے

ایک صارف نے سوال کیا کہ سمجھ نہیں آتا یہ آپ کی یہ شادی کونسے نمبر کی ہے؟ اورجب شادی کرنی تھی تو تیسری اولاد کیوں کی؟ اس پر نادیہ خان نے وضاحت دی کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے اور کیان کوانہوں نے گود لیا ہے۔

فنکاروں کی زندگی پر تبصرے

نادیہ خان شادی کریں یا نہ کریں یہ ان کا نجی فیصلہ ہے لیکن لوگ ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والے چہروں کی زندگیوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے بے جا دخل اندازی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

امیتابھ بچن اپنی پوتی کے ساتھ گانا گائیں گے؟

اداکارہ سارہ خان جب والد کے انتقال کے بعد کام پرواپس گئیں تو انہوں نے انسٹاگرام پر شوٹنگ کی تصویر پوسٹ کی۔ جس پر خاتون صارف نے تبصرہ کیا کہ ابھی والد کے انتقال کو ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا اورآپ اپنے ڈرامے کے حوالے سے پوسٹ لگارہی ہیں۔ کیسی دنیا ہے یہ اداکاری کی۔

سارہ خان تنقید کرنے والی مداح پربرس پڑیں اورکہا ایک مہینے بعد پوسٹ شیئرکرتی توغم کم ہوجاتا؟ کیا اس بات کا کوئی جواز بنتا ہے۔

فنکاروں کی زندگی پر تبصرے

والد کی موت ہر کسی کے لیے گہرے دکھ کا باعث ہوتی ہے لیکن زندگی رک نہیں جاتی۔ دنیا کے کام چلتے رہتے ہیں۔ ہمیں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ صنم جھنگ نے پچھلے دنوں مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔ جس پر لوگوں نے سوال کیا کہ اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر کیوں نہیں ڈالی؟ اس کے بعد سوشل میڈیا پر صنم کی طلاق کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

فنکاروں کی زندگی پر تبصرے

آخرکار اداکارہ نے پریشان ہو کروضاحت دی کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہیں اوراگلے کچھ دنوں میں اپنی شادی کی سالگرہ منائیں گی۔ انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ اب اس معاملے پر مزید تفتیش کرکے انہیں پریشان نہ کیا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

طلاق کے حوالے سے تبصرے کسی کے لیے بھی تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں ۔ چاہے وہ کوئی اداکارہو یا کوئی عام انسان۔ سوشل میڈیا صارفین کو دوسرے کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے پہلے مروجہ قوانین کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے