کرکٹر محمد حفیط گلوکار علی ظفر کے فین ہوگئے
علی ظفر نے بیٹنگ اور بالنگ دونوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیط معروف گلوکارعلی ظفر کی کرکٹ کے فین ہوگئے۔ علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے میچ کی ویڈیوز شیئر کیں جنہیں سابق کپتان نے کوٹ ٹوئٹ کیا۔
علی ظفر نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی 2 ویڈیوز شیئر کیں۔ معروف گلوکار نے بلا سنبھالا تو چھکا لگادیا۔ بالنگ کی تو منیجر کو آؤٹ کردیا۔
Sh** posted this by mistake @TahaSadaqat. Sorry deleting. #bhaeehazirhai #Cricket pic.twitter.com/Vv20Oy7knk
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 4, 2021
اس شاندار پرفارمنس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ بیٹنگ کی ویڈیو کو ٹوئٹر پرکوٹ ٹوئٹ کردیا۔ پیغام میں لکھا ‘بھائی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے لیے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
Bhai get in Emerging players list for PSL season 6 @AliZafarsays 😍 https://t.co/Knp2j0uHQJ
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 4, 2021
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر پاکستانی نوجوان ریپرز کی تلاش میں
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ علی ظفر کرکٹ کے دلدادہ ہیں۔ اپنے انٹرویوز میں وہ اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ آج اگر وہ گلوکار نہ ہوتے تو کرکٹر ہوتے۔
فاسٹ بالنگ کے شوقین علی ظفر سابق فاسٹ بالر شعیب اخترکے ساتھ بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ 2019 میں علی نے ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سر آپ نے بال ٹچ کرنے کی بات کی تھی، اور یہ گیند شاید 172 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زیادہ کی ہے۔
Was born ready. Ball touch kerne ki baat ki thee sir aapne. That may have been slightly over 172 mph. @shoaib100mph https://t.co/Sa4F6znLXj pic.twitter.com/hOnUub3Xuy
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 4, 2019
اس سے پہلے بھی علی ظفر کی کراچی کی سڑک پر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔