فواد چوہدری پختون ارطغرل کو بھول گئے
فواد چوہدری نے ترکی جاکر عثمان غازی سے ملاقات تو کرلی لیکن پختون ارطغرل کو خاطر میں نہ لائے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری پختون ارطغرل غازی کو نظرانداز کرکے’عثمان’ سے ملنے ترکی جاپہنچے۔
وفاقی وزیر اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ‘کورولش عثمان’ کے سیٹ پر پہنچے اور سیریز میں عثمان غازی کا کردار نبھانے والے اداکار براق اوزچیویت کے ہمراہ تصاویر لیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں فواد چوہدری کی اہلیہ اور بچے بھی موجود ہیں۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ فواد چوہدری نے ترکی جاکر عثمان غازی سے ملاقات تو کرلی لیکن پاکستان میں موجود پختون ارطغرل کو کسی خاطر میں نہ لائے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار نعمان اعجاز کیسی مردانہ سوچ اجاگر کر رہے ہیں؟
وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر گزشتہ برس پاکستان میں ترک سیریز ارطغرل غازی کا اردو ترجمہ کرکے پی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ ترک سیریز کے چرچے ہوئے تو پشاور میں اس کا پشتو ورژن بھی بنایا گیا۔ پختون اداکاروں کی محنت کو سوشل میڈیا پر تو سراہا گیا لیکن افسوس حکومتی سطح پر اسے کوئی پذیرائی نہ مل سکی۔
There’s a pashto adaptation of Ertugrul and it’s the most cringe worthy satire of the New Year. This needs its own subtitles. pic.twitter.com/2hC2mXiVr4
— Iftikhar Firdous (@IftikharFirdous) January 3, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشتو زبان میں بنی ارطغرل سیریز کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ایک کامیڈی سیریز ہے۔
ترکی کے ارطغرل سیریز اور پشتو کی سیریز کے بجٹ میں زمین آسمان کا فرق ہیں لیکن پختون فنکار فواد چوہدری کی داد وصول کرنے کے لیے ان کی راہ تک رہے ہیں۔