خواجہ سرا رمل علی خود پر تشدد کے خلاف آواز بلند کر دی

رمل علی نے فیس بک پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں اُنھوں نے ایک شخص پر تشدد کا الزام بھی لگایا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ملزمان نے خواجہ سرا ماڈل کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

خواجہ سرا ماڈل رمل علی نے فیس بک پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک شخص پرتشدد کا الزام بھی لگایا ہے۔ ماڈل نے کہا کہ ملزمان نے ان کی بھنویں اورسر کے بال کاٹ دیئے اور ان کے جسم پرسگریٹ لگاتے رہے۔

ویڈیو میں رمل علی نے بتایا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے روکا جارہا ہے اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔ اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار وہ شخص ہوگا جس کا نام اُنھوں نے ویڈیو میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم قتل کے 4 مقدمات میں مطلوب ہے اوراُنہیں آئے روز اس کے تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رمل علی کے مطابق اُن کے ساتھ ہونے والے ظلم کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں انصاف دلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکہ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراء سینیٹر منتخب

خواجہ سرا رمل علی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے