زاہد افتخار احمد کی پاکستانی ڈراموں میں بے باک مناظر کی حمایت

زاہد احمد نے کہا کہ پاکستان میں ڈراموں میں گھریلو تشدد کا مظاہرہ کرنے کی اجازت ہے لیکن جوڑوں کے مابین قربت ممنوع ہے۔

پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار اور سابق آر جے زاہد افتخار احمد نے پاکستانی ڈراموں میں بے باک مناظر کی حمایت کی ہے۔

زاہد احمد نے کہا کہ پاکستان میں ڈراموں میں گھریلو تشدد کا مظاہرہ کرنے کی اجازت ہے لیکن جوڑے کے مابین قربت ممنوع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چینلز کے ذریعے اسکرینوں پر پیار سے بچنے کے بارے میں خطوط دیئے گئے ہیں۔ یہ بہت حیرت انگیز ہے بات ہے کیونکہ اسی ہدایت کے مطابق ہم اپنی بیویوں کو بالوں سے پکڑ سکتے ہیں اور انہیں مار پیٹ کرسکتے ہیں۔

اداکار نے مقامی ڈراموں میں پیار محبت کے مناظر کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیے

احمد شاہ کی نقل کرتے ہوئے یاسر نواز کی ویڈیو وائرل

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چینلز کے رہنما خطوط یہ ہیں کہ شوہر اور بیوی کے مابین پیار کو اسکرینوں پر نہیں دکھایا جانا چاہیے۔ تاہم ہدایات ڈراموں میں پرتشدد یا گھریلو زیادتی کے مناظر کی اجازت دیتی ہیں۔

ایسے وقت میں جب نیٹ فلکس اور دیگر اسٹریمنگ سروسز عالمی سطح پر عروج پر ہیں، ہمارے ڈراموں کی کہانی میں زندگی کی حقیقت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے ہمیں معاشرے کی حقیقت کے قریب ہونے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے