امیتابھ بچن کے خلاف شہری عدالت جا پہنچا

شہری نے اداکار کی آواز کالر ٹیون سے ہٹانے کے لیے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی آواز میں کرونا کالر ٹیون کو ہٹانے کے لیے شہری نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

بالی ووڈ ‘بگ بی’ امیتابھ بچن کو کرونا کے حوالے سے کالر ٹیون پر آگاہی فراہم کرنا مہنگا پڑگیا۔ شہری نے اداکار کی آواز کالر ٹیون سے ہٹانے کے لیے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سماجی کارکن راکیش کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے حکومت اداکار کو کرونا کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے رقم ادا کررہی ہے۔ امیتابھ بچن نے خود ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جس کی وجہ سے وہ خود بھی وائرس کا شکار ہوئے اور خاندان کو بھی متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیے

امیتابھ بچن آج بھی لاکھوں دلوں کی دھڑکن

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عدالت نے معاملے پر اب تک کسی فریق کو نوٹس جاری نہیں کیا تاہم درخواست کی سماعت 18 جنوری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ انڈیا میں اکتوبر 2020 سے امیتابھ بچن کی آواز میں شہریوں کو کرونا کالر ٹیون سنائی جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے