فریال محمود اور آرمینہ خان ناقدین کے نشانے پر
آرمینہ خان اور فریال محمود کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے۔

سوشل میڈیا صارفین کا پاکستانی فنکاروں پر تنقید کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اداکارہ فریال محمود اور آرمینہ رعنا خان نے منفی تبصروں پر مداحوں کو خاموش کرادیا۔
سوشل میڈیا صارفین کے اداکاروں کی تصاویر پر تبصرے عام بات ہے۔ لیکن، وقت کے ساتھ ساتھ ان تبصروں میں تنقید کا پہلو بڑھنے لگا ہے۔ اداکارہ فریال محمود اور آرمینہ رعنا خان نے صارفین کو ٹرولنگ پر کراکرا جواب دے دیا۔
چند روز قبل فریال محمود نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے تصویر پر تبصرے میں تعریفی کلمات لکھے لیکن چند صارفین نے اداکارہ کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
نجی زندگی پر تبصروں سے پاکستانی فنکار پریشان
فریال محمود نے 2 روز بعد فوٹو شوٹ کی ایک اور تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ تصویر خاص طور پر سوشل میڈیا ٹرولز کے لیے ہے ۔ اس تصویر پر اداکارہ کو پہلے سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
View this post on Instagram
گزشتہ روز بھی فریال نے یوگا کرتے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ کی۔ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین باز نہ آئے اور اداکارہ پر برس پڑے۔
View this post on Instagram
اسی قسم کا واقعہ اداکارہ آرمینہ خان کے ساتھ بھی پیش آیا۔ اداکارہ کو انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے اداکارہ کو بالی ووڈ جانے کا مشورہ دیا۔ جس پر آرمینہ نے جواب دیا کہ وہ پہلے ہی وہاں کام کرچکی ہیں اوران کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر سیلیبرٹیز تک رسائی آسان ہوتی ہے مگر لوگ اس کا غلط فائدہ اٹھا کر ذاتی نوعیت کے کمنٹس کرتے ہیں۔ منفی تبصرے کسی کے لیے بھی تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں چاہے وہ کوئی اداکار ہو یا کوئی عام انسان۔