کنگنا کا انڈیا میں اسلامی سزاؤں کے نفاذ کا مطالبہ

بی جے پی کی حامی اداکارہ نے انڈیا میں ریپ کی سزا اسلامی طریقے سے دینے کی حمایت کرکے سب کو چونکا دیا ہے۔

سکھ کسانوں کے احتجاج کو ڈھونگ کہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت ایک ہندو اکثریتی ملک میں اسلامی سزاؤں کا نفاذ چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے سعودی عرب جیسی مثال انڈیا میں قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت مختلف معاملات میں متنازع تبصروں سے خبروں میں رہنے کا فن جانتی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی حامی ہونے باوجود انڈیا میں زنا بالجبرکی سزا اسلامی طریقے سے دینے کی حمایت کرکے سب کو چونکا دیا ہے۔

انڈیا میں خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پچھلے دنوں ریاست مدھیہ پردیش میں ایک روز میں خواتین کے خلاف جرائم کے 2 واقعات سامنے آئے۔ ایک طرف 45 سالہ خاتون کو 3 افراد نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب 14 سالہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد اسے قتل کردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

راکھ کو گنگا میں مت بہانا، کنگنا رناوت

ان افسوسناک واقعات پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بول پڑیں۔ کنگنا نے بیان میں انڈین پولیس پرتنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ریپ کیسز کی تحقیقات کے دوران پولیس خواتین کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ جس کی وجہ سے خواتین اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کو رپورٹ نہیں کرتیں۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ ایسے واقعات اگر سعودی عرب جیسے ممالک میں ہوں تو مردوں کو چوراہے پر پھانسی چڑھا دیا جاتا ہے۔ انڈیا میں بھی ایسی مثالیں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا سکھ کسانوں کی تحریک کی مخالف ہیں۔اس حوالے سے ان کے حالیہ بیانات پر بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی ان پرشدید تنقید کی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے