ترک اداکاروں کو پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کو دبئی بھاگیا
پاکستانی اداکارہ ہانیہ آمر کی حال ہی میں دبئی میں ترک شیف کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

ترک اداکار ان دنوں پاکستان کا رخ کررہے ہیں جبکہ پاکستانی فنکار دبئی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
پاکستان کی مشہورومعروف اداکارہ سجل احد اپنے شوہراحد رضا میر اور پورے خاندان کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں۔ دونوں اداکاروں نے اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں نے بےحد سراہا ہے۔ مختلف پوسٹس پرہزاروں لائکس اورکمنٹس آچکے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ ہانیہ آمر بھی دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ مشہور ترک شیف براک کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ہانیہ عامر نے دلچسپ ویڈیو کے تبصرے میں ترک شیف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک زبردست رات تھی۔ جس پر براک نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
کیا ترک فنکار پاکستانی اداکاروں میں عدم تحفظ کو بڑھا رہے ہیں؟
اداکارہ زارا نورعباس بھی دبئی میں سیر وتفریح کررہی ہیں۔ انہوں نے نئے سال کی شروعات دبئی کی فضاؤں میں کی جس کے بعد اب وہ انسٹاگرام پر دبئی کی دیگر تصویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترک اداکار ان دنوں پاکستان کا رخ کررہے ہیں جبکہ پاکستانی فنکار دبئی میں سیرسپاٹوں میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ مشہور زمانہ ترک سیریز ارطغرل غازی میں جانباز سپاہی عبدالرحمٰن کا کرادر نبھانے والے سیلل ال گزشتہ روز ترک وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وطن پہنچے ہیں۔ سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اینگین التان بھی لاہور کا دیدار کرچکے ہیں۔ ترک اداکار کے دوبارہ پاکستان آنے کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔