میشا شفیع کا بوم بوم ہٹ ہوگیا؟
میشا شفیع نے علی ظفر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریمکس کو ترجیح دی جس میں وہ کامیاب ہوگئیں۔

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے گانوں کی دھوم تو ہر طرف ہے۔ لیکن، اب میشا شفیع کے نئے گانے’بوم بوم’ کو بھی سراہا جانے لگا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اور اداکارہ صباقمر نے گلوکارہ کے نئے ریمکس کی تعریف کردی۔
جنسی ہراسانی کیس نے گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا۔ تاہم، علی ظفر نے عدالت کی سماعتوں کا سامنا کرکے اور گلوکارہ کے خلاف غیر ضروری بیانات سے گریز کرکے لوگوں کے دلوں میں ایک مرتبہ پھر جگہ بنالی۔ پچھلے دنوں انہوں نے سندھی گانے ‘الے منجھا ماروڑا’ کا ریمکس بنایا جو بےحد مقبول ہوا۔
میشا شفیع نے بھی علی ظفر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ریمکس کو ترجیح دی جس میں وہ کامیاب ہوگئیں۔ میشا کا ریمکس بوم بوم ہٹ ہوگیا۔ طویل عرصے بعد گلوکارہ کو اپنے کسی گانے پر تعریفی کلمات سننے مل رہے ہیں۔
اداکارہ صبا قمر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کی، جس میں وہ میشا شفیع کے بوم بوم پر جھومتے گاتے دکھائی دے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بوم بوم ماضی کی معروف گلوکارہ نازیہ حسین کا مشہور گانا ہے اور بلاشبہ میشا نے اس گانے کے ساتھ انصاف کیا۔
یہ بھی پڑھیے
اس سے پہلے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی اس گانے پر میشا کی گلوکاری کی داد دی تھی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کو یہ گانے سننے کا مشورہ دیا تھا۔
Still getting to know 🇵🇰 music scene: #BOOMBOOM by @itsmeeshashafi is a recommendation I enjoyed, that might help beat away any January blues… https://t.co/sVXZXwlJIZ
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) January 11, 2021