اہم شخصیات کے اپنی اہلیاؤں کے نام پیغامات
دانش تیمور کہتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی کا ایک پل بھی عائزہ خان کے بغیر تصور نہیں کرسکتے۔

دنیا بھر میں مشہور شخصیات کی زندگیاں انتہائی مصروف ہوتی ہیں لیکن ان میں سے کچھ نہ صرف اپنے شریک حیات کے لیے وقت نکال لیتے ہیں بلکہ اہم مواقع پر خوبصورت الفاط میں اپنی محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ بارک اوباما، اکشے کمار اور دانش تیمور نے سوشل میڈیا پر اپنی بیویوں کے لیے اہم پیغامات لکھے ہیں۔
امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ مشعل اوباما کو خوبصورت الفاظ میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مشعل اوباما نہ صرف ان کی اہلیہ ہیں بلکہ ایک محبوب اور بہترین دوست بھی ہیں۔ مشعل کے ساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
Happy birthday to my love, my partner, and my best friend. Every moment with you is a blessing. Love you, Miche. pic.twitter.com/BrtH0vwKk4
— Barack Obama (@BarackObama) January 17, 2021
اسی طرح بالی ووڈ کی مشہور جوڑی اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی بھی ہے۔ دونوں نے گزشتہ روز اپنی شادی کی بیسویں سالگرہ منائی۔ ٹوئٹر پر اکشے کمار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی اور محبت کا اظہار کیا۔
The surest I’ve ever been of a partnership…twenty years of togetherness and you still make my heart flutter and sometimes even drive me up the wall but then again I wouldn’t have it any other way coz a smile is never far when you are near ♥️ Happy anniversary Tina 😘 pic.twitter.com/zUjTbaYqtM
— Akshay Kumar (@akshaykumar) January 17, 2021
دانش تیمور اور عائزہ خان کا شمار پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دانش تیمور اکثر و بیشتر اپنی اہلیہ کے نام محبت بھرے پیغامات شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی عائزہ خان کی سالگرہ پر اداکار نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی زندگی کا ایک پل بھی عائزہ خان کے بغیر تصور نہیں کرسکتے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ترک اداکاروں کو پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کو دبئی بھاگیا
بارک اوباما، اکشے کمار اور دانش تیمور نے اپنی شریک حیات سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زندگیوں میں رنگ بھرنے کی وجہ قرار دیا۔ تینوں شخصیات نے اس عمل سے دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا ہے۔