فواد چوہدری کی کسانوں پر بنائے گئے گانے کی تشہیر
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی عباس چٹھہ نے انڈیا میں جاری کسانوں کی تحریک پر گانا بنالیا۔
جواد احمد کے بعد پنجابی گلوکار علی عباس چٹھہ نے بھی کسانوں کی تحریک کے لیے گانا بنادیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کسانوں کی تحریک کے حامی نکلے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گانا شیئر کردیا۔
انڈیا کے کسانوں کے احتجاج کی گونج اب پاکستان میں بھی سنائی دینے لگی ہے۔ جواد احمد کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے گلوکار علی عباس چٹھہ نے بھی انڈیا میں کسانوں کی تحریک کے حوالے سے گانا بنالیا۔ فواد چوہدری کو گانا اس قدر پسند آیا کہ خود بھی کسانوں کی تحریک کے حامی بن گئے۔ علی عباس چٹھہ کا گانا باغی ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کوٹ ٹوئٹ کیا ‘ گوجٹا’ ۔
G ooo Jatta….. #FarmersProtests https://t.co/5mCL3WGXxN
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 17, 2021
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فواد چوہدری اس سے پہلے انڈیا میں رہائش پذیر پنجابیوں کی حمایت بھی کرچکے ہیں۔ 12 دسمبر کو اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انڈیا کی صورتحال کے باعث پوری دنیا میں پنجابی قوم پریشانی کا شکار ہے۔
Punjabis all over the world are in pain on what’s happening in India, since Maharaja Ranjeet Singh death Punjabis are under siege one way or other.Punjabis paid price of independence by their blood, Punjabis are victim of their own follies #FarmersProstests #Punjab
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 13, 2020
یہ بھی پڑھیے
انڈین کسان تحریک کے لیے پاکستانی گلوکار کا گانا
اس سے قبل جواد احمد نے بھی انڈین کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گانا گایا تھا۔ ‘کسانہ’ میں گلوکار نے دبے الفاظ میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جو بھی اناج کھاتے ہیں سب کسانوں کی بدولت ہے۔ گانا نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا کے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا تھا۔
وزیراعظم،صدرتےجنرل
ڈی سی،جج تےپولیس افسر
سارےتیرادتاکھاون
توں جےنہ بیجیں
توں جےنہ گاویں
پکھےپانےسب مرجاون
اےچاکرتوں سرکاراٹھ اتاں نوں کسانا
ہن توں جینااےمیرایہ گانادنیابھرکےکسانوں کےنام ہے۔انکےبھی جوکسان تحریکیں چلارہےہیں اورانکےبھی جوخاموش بیٹھےہیں۔
https://t.co/etKtVdiaLK pic.twitter.com/kCddB9Z14w— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) December 26, 2020
واضح رہے کہ انڈیا میں نئے زرعی قوانین کے خلاف نومبر سے جاری احتجاج کی شدت کم ہونے کے بجائے بڑھتی چلی جارہی ہے۔ سخت سردی اور بارش میں بھی سکھ کسان اپنے حق کے لیے آواز بلند کررہے ہیں۔