کیا جنت مرزا نے اپنی شادی کا ٹیزر دیا ہے؟

جنت مرزا کی پوسٹ پر ایک روز میں 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد لائیکس آچکے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بظاہر اپنی شادی کا اشارہ دے دیا ہے۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی جنت مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی شخص کا کان پکڑے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویر پرتبصرے میں لکھا میں تمھاری تم میرے، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza 🥀✨ (@jannatmirza_)

سوشل میڈیا صارفین نے تصویرپرکمنٹ میں جوڑے کو مبارکباد دی۔ متعدد افراد نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ شادی کب ہورہی ہے؟

یہ بھی پڑھیے

کشمالہ طارق کی ڈنک پر تنقید کے بعد اے آر وائی کا جوابی حملہ

جنت مرزا کی اس پوسٹ پرایک روز میں ہزاروں کمنٹس اور1 لاکھ 37 ہزارسے زیادہ لائیکس آچکے ہیں۔ جنت مرزا کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور حال ہی میں وہ جاپان سے اپنی تعلیم مکمل کرکے پاکستان واپس آئی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ اسی وجہ سے انہیں پاکستان کی مشہور ترین سوشل میڈیا اسٹار بھی کہا جاتا ہے۔

 

متعلقہ تحاریر