اداکاروں اور کھلاڑیوں کی اے آر وائی لاگونا کی منفرد تشہیر
ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور عماد وسیم کی واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو وائرل کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر کاروباری منصوبوں کی مارکیٹنگ کے غیر روایتی طریقے مقبول ہونے لگے ہیں۔ پاکستان کی معروف شخصیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغامات کے ذریعے اے آر وائی لاگونا کی تشہیر کی۔
معاملہ پاکستانی اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور کرکٹرعماد وسیم کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹ سے شروع ہوا۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے واٹس ایپ لیکس کے تبصرے کے ساتھ تینوں کی ملاقات کے حوالے سے کی جانے والی بات چیت کا اسکرین شاٹ وائرل کردیا۔
OMG!#Whatsappleaks More Coming soon! 😈 pic.twitter.com/EVkPWDrjdR
— Abdullah Sulehri (@abdullahsulehri) January 16, 2021
گفتگو پر کمنٹ کرتے ہوئے کرکٹر محمد عامر نے ٹوئٹ کیا کہ جو ہونا تھا ہوگیا، اپنے اور قوم کے لیے آگے کے واٹس ایپ بچاؤ، چلو مل کے بات کرو۔
.@iamhumayunsaeed @fahadmustafa26 @simadwasim jo hona tha woh hogayaaa, agey ke WhatsApp bachao apne liye aur qaum ke liye. Chalo mil ke baat karo https://t.co/QRGrbfX0BC
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) January 18, 2021
یہ بھی پڑھیے
سمیع خان، یشما گل اور زارا نور کی منفرد تشہیری مہم
فہد مصطفیٰ نے اسکرین شاٹ کو کوٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا یہ سب کیا ہے ہمایوں سعید بھائی؟ جس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ مجھے لگا یہ سب تمھارا کیا دھرا ہے۔
Mujhe laga yeh tera kiya dhara hai…..
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) January 18, 2021
دوسری جانب عماد وسیم نے کہا کہ وہ ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں، واپس آکر ملاقات کریں گے۔ جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ کہاں ؟ لاگونا میں؟
.@iamhumayunsaeed @simadwasim @iamamirofficial kidhar? Laguna 😜 https://t.co/5QIn2YL5I4
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) January 18, 2021
ہمایوں سعید نے جواب میں لکھا نہیں، آپ کے گھر آخر لاکھوں کی بات ہے۔ اداکار نے لاگونا پروجیکٹ کی تشہیر کرتے ہوئے اس پیغام کے ساتھ ہیش ٹیگ ‘لاؤ لاگونا’ بھی لکھا۔
Nahi, aapke ghar. 😂 Aakhir, laakhon ki baat hai. #LaoLaguna https://t.co/r0BfygFLhB
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) January 18, 2021
محمد عامر نے فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید کو کہا کہ ملاقات طے رہی جبکہ عماد وسیم سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کو آن لائن لے لیں گے۔
Done karo @fahadmustafa26 @iamhumayunsaeed aur @simadwasim tujhe online lelengey
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) January 18, 2021
اے آر وائی گروپ سے وابستہ مشہور شخصیات کے مابین اس گفتگو سے واضح ہورہا ہے کہ یہ اے آر وائی کے نئے پروجیکٹ لاگونا کی تشہیر کے لیے بنایا گیا ایک پلان ہے۔
چاروں شخصیات نے اشارہ دیا ہے کہ اس پروجیکٹ میں ان کے گھر بھی شامل ہیں تاکہ شہریوں کی منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پیدا ہو۔