عمران اشرف اور رچا چڈا کی مشترکہ مشکلات کیا تھیں؟

عمران اشرف کہتے ہیں کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ معاون اداکاروں کے کردار میں کارکردگی کی گنجائش رکھیں۔

پاکستانی اداکار عمران اشرف اور بالی ووڈ کی اداکارہ رچا چڈا دونوں کو اداکاری کے شعبے میں جدو جہد کرنے کے دور میں کردار ملنے پر  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں اداکاروں کا کہناہے کہ انہیں کرداروں کے انتخاب اور ان کی کارکردگی کے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکاروں کو اپنے فنی سفرمیں کامیاب ہونے کے لیے مختلف مراحل سے گزرنا پڑا ہے۔ پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری ہو یا انڈین فلم انڈسٹری، دونوں طرف ایک جیسے ہی حالات دکھائی دیتے ہیں۔

پاکستانی اداکار عمران اشرف نے گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے ڈراموں کے اسکرپٹ میں عام طورپرمعاون اداکارکے کرداروں میں کارکردگی کی گنجائش بہت کم رکھی جاتی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب اُنہیں کوئی معاون کردارنبھانا ہوتا تھا تو انہیں خود کوشش کرکے اس میں کارکردگی کی گنجائش نکالنی پڑتی تھی۔

اب جبکہ وہ خود ڈراموں کے اسکرپٹ لکھتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ معاون کرداروں کو بھی اس انداز سے لکھیں کہ ان میں پہلے سے پرفارمنس کی گنجائش ہو تاکہ آنے والے اداکاروں کو اس مشکل کا سامنا نہ ہو جس کا شکار وہ خود ہوئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

اسی طرح بالی ووڈ اداکارہ  رچا چڈا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگر وہ کوئی فلم پروڈوس کریں گی تو ان کی ترجیح ہوگی کہ اپنے کرداروں کے لیے ایسے اداکاروں کا انتخاب کریں جنہیں اپنی زندگی میں انہی کرداروں جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ رچا چڈا کے بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں انڈسٹری میں بہتر رولز کے حوالے سے جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا، نہیں چاہتیں کہ نئے آنے والے بھی اسی صورتحال سے دوچار ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ اسٹارز اور ان کا اسٹاف پس پردہ جرائم میں ملوث

انڈین فلم انڈسٹری ہو یا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری دونوں جگہ صرف مرکزی کرداروں کو اہمیت دی جاتی ہے ۔ ہمارے اسکرپٹ رائٹرز اور پروڈیوسرز کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی معیاری پروجیکٹ میں ہر کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ دوسری طرف انڈین فلم انڈسٹری کو کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر