اداکارہ میرا نے ایک مرتبہ پھر شادی کی تاریخ دے دی

میرا نے انکشاف کیا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کا اعلان کردیا۔ ویب شو پر انٹرویو میں کہا کہ اکتوبر میں شادی کرلیں گی۔

 میرا کبھی اپنی گلابی انگلش تو کبھی شادی کی افواہوں کے باعث خبروں میں جگہ بنائے رکھتی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کی تاریخ دے دی۔

ویب شو میں میرا نے انکشاف کیا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی ۔ تاہم ، میرا نے اپنے دولہا کا نام مداحوں سے شیئر نہیں کیا۔

کچھ عرصہ قبل میرا کی کیپٹن نوید کے ساتھ ایک قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے شوہر ہیں۔ میرا کے اس انکشاف کے بعد دونوں ایک ایوارڈ شو میں بھی ساتھ نظر آئے۔

اس سے پہلے میرا کی فیصل آباد کے بزنس مین عتیق الرحمان کے ساتھ شادی کی خبریں بھی کافی عرصے تک میڈیا پر زیر گردش رہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران اشرف اور رچا چڈا کی مشترکہ مشکلات کیا تھیں؟

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ انٹرویو میں میرا نے کیپٹن نوید اور عتیق الرحمان کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

دوران انٹرویو میرا نے بتایا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں گزشتہ برس انڈیا سے فلم کی آفر بھی ہوئی تھی۔ لیکن انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان خراب تعلقات کے باعث وہ پیشکش قبول نہیں کی۔

متعلقہ تحاریر